پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان انسدادِ دہشتگردی مذاکرات کا 10واں دور، علاقائی اور عالمی پیشرفت کا جائزہ لیا

جمعرات 22 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان انسدادِ دہشتگردی مذاکرات کا 10واں دور اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں دہشتگردی کے خطرات، افغانستان کی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان اور یورپی یونین نے دہشتگردی کی تمام اقسام کی واضح الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس خطرے سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ یورپی یونین نے پاکستان میں حالیہ دہشتگرد حملوں کی مذمت کی اور متاثرہ بے گناہ شہریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 7 کروڑ ڈالر سے زیادہ کے مالی معاہدوں پر دستخط

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل انسدادِ دہشتگردی ڈاکٹر فریحہ بگٹی نے کی، جبکہ یورپی یونین کے وفد کی سربراہی یورپی خارجہ امور کی سروس کی انسدادِ دہشتگردی کے لیے خصوصی نمائندہ انا اسٹرزاسکا نے کی۔

مذاکرات کے دوران پاکستان اور یورپی یونین نے دہشتگردی کے خطرات پر اثرانداز ہونے والی علاقائی اور عالمی پیش رفت کا جائزہ لیا اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی اہمیت کو تسلیم کیا۔ دونوں فریقوں نے عالمی سطح پر دہشتگردی کے خلاف جاری کوششوں میں ایک دوسرے کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے افغانستان کی صورتحال کے سیکیورٹی پر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔

پاکستان اور یورپی یونین نے اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا تاکہ دہشتگردی کے خلاف مربوط حکمت عملی کو آگے بڑھایا جاسکے۔ دونوں فریقوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشتگردی کے خلاف عالمی اتفاق رائے پیدا کرنے اور دیرپا نتائج کے حصول کے لیے مؤثر کثیرالجہتی تعاون ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے جی ایس پی پلس سے متعلق یورپی یونین کی رپورٹ مسترد کردی، اصلاحات کو نظر انداز کرنے کا شکوہ

مذاکرات میں دہشتگردوں کی جانب سے اپنے مقاصد کے حصول کے لیے سائبر اسپیس، معلومات اور توانائی کے وسائل کے بڑھتے ہوئے استعمال سمیت دہشتگردی کے بدلتے ہوئے خطرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقوں نے پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام، دہشتگردی کی مالی معاونت اور ہر قسم کی انتہا پسندی کے خلاف اقدامات کے حوالے سے بہترین طریقہ کار کا تبادلہ کیا۔ اس دوران دہشتگردوں کی جانب سے سائبر اسپیس کے استعمال سمیت دہشتگردی کے نئے خطرات سے نمٹنے کے اہم پہلوؤں پر بھی گفتگو ہوئی۔

پاکستان اور یورپی یونین نے انسدادِ دہشتگردی کے شعبے میں تعاون کے لیے ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کی اور باقاعدہ ادارہ جاتی روابط جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے جی ایس پی پلس وعدوں پر عملدرآمد اور سماجی تحفظ میں تاریخی پیشرفت کی، یورپی یونین

مذاکرات کے اگلے دور کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا، جو آئندہ سال باہمی طور پر طے شدہ تاریخ پر برسلز میں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ دفاعی معاہدے کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا، پشاور کے شہریوں کی رائے

سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے روپے سستا ہوگیا؟

پاکستانی روپیہ بہتری کا سفر جاری رکھے ہوئے، مزید مضبوط ہوگیا، جانیے ڈالر کی قیمت

’فی الحال کچھ لکھنے سے قاصر ہوں‘ امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے وقفے کا اعلان کردیا

خیبرپختونخوا میں جو کچھ ہوا اس کے ذمہ دار سہیل آفریدی اور وہاں کے ارکان اسمبلی ہیں، پی ٹی آئی رہنما نثار جٹ

ویڈیو

مکہ دفاعی معاہدے کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا، پشاور کے شہریوں کی رائے

پاکستان میں نئے صوبوں اور بااختیار بلدیاتی نظام پر قومی بحث کی ضرورت ہے، نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ میں شرکاء کا اظہار خیال

سعودی اور پاکستانی ڈیولپرز متحد، ریئل اسٹیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟