فیفا ورلڈ کپ 2026: ویب سائٹ کی غلطی سے مفت جاری ہونے والے ٹکٹ منسوخ، شائقین سے پوری رقم کا مطالبہ

جمعہ 5 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی ’فیفا‘ نے ویب سائٹ پر آنے والی ایک تکنیکی خرابی کے باعث تقریباً 60 شائقین کو غلطی سے مفت جاری ہونے والے ورلڈ کپ کے ٹکٹ منسوخ کردیے ہیں۔

فیفا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، یہ ٹکٹ 21 مئی کو ویب سائٹ پر چیک آؤٹ کے عمل کے دوران ادائیگی کے نظام میں خرابی کی وجہ سے بغیر کسی چارج کے الاٹ ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2026: آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا بڑا فراڈ، 36 جعلی ویب سائٹس متحرک، الرٹ جاری

عالمی ادارے نے اس سنگین غلطی اور شائقین کو ہونے والی زحمت پر معذرت کا اظہار کیا ہے، تاہم واضح کیا ہے کہ یہ ٹکٹ ان شائقین کے نام پر فی الحال صرف ’ریزرو‘ رکھے گئے ہیں اور انہیں ای میل کے ذریعے دعوت دی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر ٹکٹوں کی اصل اور پوری رقم ادا کر کے اپنی نشستیں پکی کرلیں۔

ورلڈ کپ کا میگا ایونٹ آئندہ جمعرات سے میکسیکو سٹی میں شروع ہونے جارہا ہے، اور ٹکٹوں کی فروخت کا یہ نظام پہلے ہی شدید تنازعات کا شکار ہے۔

نیویارک اور نیو جرسی کے اٹارنی جنرلز نے فیفا کے ٹکٹنگ کے طریقہ کار، نشستوں کے مقامات اور قیمتوں میں ممکنہ صارفین کے حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحقیقات شروع کر رکھی ہیں اور فیفا کو باقاعدہ نوٹس بھی جاری کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 104 میچز، 48 ٹیمیں اور اربوں شائقین، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں کیا کچھ نیا ہونے جارہا ہے؟

یہ تکنیکی خرابی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب فیفا کے صدر جانی انفینٹینو نے تین ماہ قبل ہی تمام 104 میچز کے مکمل طور پر سولڈ آؤٹ ہونے کا دعویٰ کیا تھا، مگر اب بھی فیفا کی ویب سائٹ پر متعدد میچز کے ٹکٹ دستیاب ہیں۔

شائقین نے اس بار ٹکٹوں کی حد سے زیادہ قیمتوں اور فیفا کے ’سرج پرائسنگ‘ ماڈل پر سخت تنقید کی ہے، جہاں کم ڈیمانڈ والے میچز کی قیمتوں اور فیفا کے اپنے ری سیل پلیٹ فارم پر وصول کیے جانے والے 15 فیصد کمیشن کو لے کر شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان

آزاد کشمیر میں 9 جون کے احتجاج سے قبل جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دیدیا گیا

رومانیہ کی بندرگاہ پر بحری ڈرون دھماکا، یوکرین کا روس پر سگنل جام کرنے کا الزام، کشیدگی میں اضافہ

مکہ میں ام القریٰ یونیورسٹی کا انقلابی ڈیجیٹل کلچرل منصوبہ، حجاج اور عمرہ زائرین کا سفر اب مزید یادگار

خلائی اسٹیشن پر ہوا کے اخراج میں اچانک اضافہ، خلانوردوں کی ہنگامی کیپسول میں پناہ

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: سیاسی گہما گہمی عروج پر، عوام جمہوری عمل کے لیے پرجوش

بجٹ میں ریلیف یا مہنگائی کا طوفان؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈلاک برقرار

اسلام آباد کے لیے جامع اصلاحاتی پیکیج تیار، دارالحکومت کا اپنا وزیراعلیٰ بھی زیر غور

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟