آزاد کشمیر میں 9 جون کے احتجاج سے قبل ہی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم تنظیم قرار، نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 5 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد حکومتِ ریاست آزاد جموں کشمیر کے محکمہ داخلہ نے جمعہ کو ایک باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ’جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی‘ کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 2014 کے تحت کالعدم تنظیم قرار دے دیا ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے 5 جون 2026 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے پاس ایسے معقول شواہد موجود ہیں جن کی بنیاد پر یہ یقین ہے کہ مذکورہ تنظیم امن و امان اور ریاستی سلامتی کے لیے نقصان دہ سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

تنظیم پر سنگین الزامات

نوٹیفکیشن کے مطابق ’جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی‘ (جے اے اے سی) جو عوامی ایکشن کمیٹی (اے اے سی) کے نام سے بھی جانی جاتی ہے، پر الزام ہے کہ وہ عوام میں خوف و ہراس پھیلانے، نفرت انگیزی کو فروغ دینے اور معاشرے میں عدم تحفظ کی فضا پیدا کرنے میں ملوث رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مسائل حل ہونے کے باوجود تصادم کا راستہ، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی انتشار کی راہ پر گامزن

نوٹیفیکشن میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ تنظیم ایسے اقدامات میں بھی ملوث رہی ہے جنہیں حکومت نے امن و امان کے لیے خطرہ اور ’دہشت گردی‘ سے تعبیر کیا ہے۔

انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت کارروائی

محکمہ داخلہ نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ آزاد جموں کشمیر انسدادِ دہشتگردی ایکٹ 2014 کی دفعہ 12 کے تحت کیا گیا ہے، جس کے مطابق صدرِ آزاد جموں کشمیر نے جے کے-جے اے اے سی کو ایکٹ کے فرسٹ شیڈول میں شامل کرنے کی منظوری دی۔ اس فیصلے کے بعد تنظیم کو قانونی طور پر کالعدم قرار دے دیا گیا ہے اور اس پر متعلقہ پابندیاں لاگو ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کی وسیع تر تقسیم

نوٹیفکیشن کی کاپیاں وفاقی و صوبائی اداروں سمیت تمام متعلقہ محکموں اور سیکیورٹی اداروں کو ارسال کی گئی ہیں، جن میں وزارت داخلہ پاکستان، مختلف صوبوں کے ہوم ڈیپارٹمنٹس، پولیس اور انٹیلی جنس ادارے شامل ہیں۔

انتظامی مؤقف

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد خطے میں امن و امان کو برقرار رکھنا اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ مکمل طور پر قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ بدامنی یا خطرے کو روکا جا سکے۔

مزید پڑھیں:معاہدے پر عملدرآمد کے لیے فیصلہ کن مذاکرات، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی کمیٹی آمنے سامنے

یہ اقدام آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے انسدادِ دہشت گردی کے قانونی فریم ورک کے تحت ایک اہم انتظامی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تمغہ امتیاز یافتہ شوٹر محسن نواز کا اپنا اعزاز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے نام کرنے کا اعلان

پیٹرول سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

رومانیہ کی بندرگاہ پر بحری ڈرون دھماکا، یوکرین کا روس پر سگنل جام کرنے کا الزام، کشیدگی میں اضافہ

مکہ میں ام القریٰ یونیورسٹی کا انقلابی ڈیجیٹل کلچرل منصوبہ، حجاج اور عمرہ زائرین کا سفر اب مزید یادگار

خلائی اسٹیشن پر ہوا کے اخراج میں اچانک اضافہ، خلانوردوں کی ہنگامی کیپسول میں پناہ

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: سیاسی گہما گہمی عروج پر، عوام جمہوری عمل کے لیے پرجوش

بجٹ میں ریلیف یا مہنگائی کا طوفان؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈلاک برقرار

اسلام آباد کے لیے جامع اصلاحاتی پیکیج تیار، دارالحکومت کا اپنا وزیراعلیٰ بھی زیر غور

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟