عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 کارکن گرفتار، اسلحہ اور مواصلاتی آلات برآمد،ترجمان پولیس آزاد کشمیر

ہفتہ 6 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر پولیس نے کہا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے اب تک 72 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد سے اسلحہ، مواصلاتی آلات اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے، جبکہ ان پر عوامی زندگی مفلوج کرنے، سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے اور ریاستی امن کو متاثر کرنے کے الزامات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: ایکشن کمیٹی کی 9 جون کو احتجاج کی کال، الیکشن شیڈول بھی جاری، ریاست میں کیا ہونے جا رہا ہے؟

انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر پولیس گزشتہ کئی ہفتوں سے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی بحالی کے لیے قانون کے مطابق فرائض انجام دے رہی ہے۔ بیان کے مطابق ابتدائی کارروائیوں کے دوران بعض عناصر نے عوامی مسائل کے نام پر احتجاجی سرگرمیوں کو استعمال کرتے ہوئے شہری زندگی کو متاثر کرنے، سڑکیں بند کرنے اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

ترجمان کے مطابق پولیس اور خفیہ اداروں سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر متعدد مشتبہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، جن کے دوران اسلحہ، مواصلاتی آلات اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ان افراد کے بعض مشکوک روابط کے حوالے سے بھی قانونی تقاضوں کے مطابق تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: ایکشن کمیٹی پر پابندی کا فیصلہ درست، ریاستی امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، شاہ غلام قادر

بیان میں کہا گیا ہے کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی اور قانونی حق ہے، تاہم کسی بھی صورت قانون شکنی، تشدد، املاک کو نقصان پہنچانے یا شہریوں کی معمول کی زندگی متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ترجمان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے عناصر کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے جو امن عامہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں اور اشتعال انگیز مواد سے گریز کریں، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں اور مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع متعلقہ پولیس اسٹیشن یا سیکیورٹی اداروں کو دیں۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر صورتحال: وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا، اہم فیصلے متوقع

ترجمان نے کہا کہ آزاد کشمیر پولیس امن، قانون کی بالادستی اور عوامی تحفظ کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے اور ریاست میں کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب