گلگت بلتستان الیکشن: تمام حلقوں کے ریٹرننگ افسران کو فارم 45 جاری کرنے کی ہدایت

اتوار 7 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجا شہباز نے قانون ساز اسمبلی کے تمام 24 حلقوں کے ریٹرننگ افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ امیدواروں اور پولنگ ایجنٹس کو مصدقہ فارم 45 کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیاکہ فارم 45 کے اجرا کا عمل الیکشن ایکٹ 2017 اور الیکشن رولز 2017 کی متعلقہ شقوں کے مطابق مکمل کیا جائے۔

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے تمام ریٹرننگ افسران کو ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی بھی تاکید کی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق جن پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہو چکا ہے وہاں فارم 45 جاری کیے جا رہے ہیں، لہٰذا میڈیا ادارے فارم 45 کے اجرا سے متعلق غیر مصدقہ یا گمراہ کن خبریں نشر کرنے سے گریز کریں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شفافیت اور قانونی تقاضوں کو یقینی بنانے کے لیے اس حوالے سے ایک مرتبہ پھر واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جارہی ہے، اور غیر حتمی غیر سرکاری نتائج بھی آنا شروع ہوگئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار