پشاور تا کراچی موٹروے تاخیر کا شکار، سینیٹ کمیٹی کا این ایچ اے پر سخت اظہار برہمی

پیر 8 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی اور مواصلات کے مشترکہ اجلاس میں پشاور تا کراچی موٹروے منصوبے کی سست روی اور تاخیر پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اجلاس کے دوران سینیٹر جام سیف اللہ نے این ایچ اے کو کرپٹ ادارہ قرار دیتے ہوئے اسے صوبوں کے حوالے کرنے کی تجویز دی۔

بعض اراکین نے مؤقف اختیار کیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجائے این ایچ اے کو صوبوں کے سپرد کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: این ایچ اے نے ٹول ٹیکس بڑھا دیا، اطلاق 5 اپریل سے ہوگا

این ایچ اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے مطلوبہ فنڈز فراہم نہیں کیے جا رہے، جس کے باعث اہم شاہراہی منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔

وزیر منصوبہ بندی اور وزیر مواصلات کی اجلاس میں عدم موجودگی پر اراکین نے شدید احتجاج کیا اور واک آؤٹ کر دیا۔

تاہم چیئرمین کمیٹی سینیٹر جام سیف اللہ اور سینیٹر شہادت اعوان کو منا کر دوبارہ اجلاس میں واپس لائے۔

مزید پڑھیں: مانسہرہ تا چلاس نئی موٹروے کی منظوری، چین سے براہِ راست رابطے کا منصوبہ 2 مرحلوں میں مکمل ہوگا

اجلاس میں سکھر–حیدرآباد–کراچی موٹروے منصوبے کے لیے آئندہ مالی سال کی فنڈنگ پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔

سینیٹر پرویز رشید نے استفسار کیا کہ پی ایس ڈی پی میں اس منصوبے کے لیے کتنی رقم مختص کی گئی ہے۔

سیکریٹری منصوبہ بندی نے بتایا کہ وزارت نے اس منصوبے کے لیے 20 ارب روپے تجویز کیے ہیں، جبکہ چیئرمین این ایچ اے کے مطابق مجموعی طور پر 70 ارب روپے درکار ہیں۔

مزید پڑھیں: مانسہرہ تا چین نئی سڑک: کیا یہ وسط ایشیا تک پہنچنے کے لیے افغانستان کا متبادل راستہ بن سکتی ہے؟

سینیٹر شہادت اعوان نے 20 ارب روپے کی کم فنڈنگ کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ رفتار برقرار رہی تو سکھر–حیدرآباد–کراچی موٹروے کو مکمل ہونے میں 12 سال لگ سکتے ہیں۔

کم فنڈنگ پر احتجاج کرتے ہوئے متعدد سینیٹرز اجلاس سے واک آؤٹ بھی کر گئے۔

بعد ازاں سیکریٹری منصوبہ بندی نے آگاہ کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی حتمی منظوری قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں دی جائے گی۔

مزید بتایا گیا کہ آج متوقع قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس منگل کی صبح ساڑھے 11  بجے تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے چوتھی بار صدارتی انتخاب لڑنے کی خواہش ظاہر کر دی، آئینی پابندیوں پر نئی بحث چھڑ گئی

روس کا یوکرین پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام، تفریحی کیمپ پر ڈرون حملے میں 12 ہلاکتیں

’ایس اینڈ پی‘ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، معاشی ماہرین کی رائے کیا ہے؟

آزاد کشمیر انتخابات: سیاسی سرگرمیاں عروج پر، ووٹرز میں بھرپور جوش و خروش

کوئٹہ کراچی شاہراہ پر بدامنی، ٹرین سروس کی غیر یقینی صورتحال، شہری مہنگے فضائی سفر پر مجبور

ویڈیو

روس کا یوکرین پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام، تفریحی کیمپ پر ڈرون حملے میں 12 ہلاکتیں

’ایس اینڈ پی‘ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، معاشی ماہرین کی رائے کیا ہے؟

آزاد کشمیر انتخابات: سیاسی سرگرمیاں عروج پر، ووٹرز میں بھرپور جوش و خروش

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں