بھارتی ریاست منی پور میں سیکیورٹی صورتحال ایک بار پھر کشیدہ ہو گئی ہے، جہاں ایک نئی سیکیورٹی چوکی کے قیام کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی ریاست منی پور میں چرچ رہنماؤں پر مسلح حملہ، 3 ہلاک، متعدد زخمی
بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق ضلع اوکھرول میں آسام رائفلز کی جانب سے نئی چوکی قائم کرنے کی کوشش پر مقامی افراد نے احتجاج کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب سیکیورٹی اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق مقامی افراد کا مؤقف ہے کہ نئی چوکی کے قیام سے قبل مقامی انتظامیہ اور آبادی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ احتجاج میں شریک افراد نے چوکی کے قیام کی مخالفت کرتے ہوئے اسے فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
بھارت:منی پور میں صورتحال کشیدہ، جہاں ایک نئی سیکیورٹی چوکی کے قیام کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ بھارتی جریدے India Today کی رپورٹ کے مطابق آسام رائفلز کی جانب سے نئی چوکی قائم کرنے پر مقامی افراد نے احتجاج کیا۔@IndiaToday @KulAalam pic.twitter.com/4RAkeMyplW
— Media Talk (@mediatalk922) June 9, 2026
انڈیا ٹوڈے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کیا، جس کے بعد علاقے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی۔
دوسری جانب ناقدین کا کہنا ہے کہ مودی کی حکومت منی پور میں جاری بدامنی اور نسلی کشیدگی پر مؤثر پیشرفت کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ان کے مطابق ریاست میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے مزید سیاسی اور انتظامی اقدامات کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی ریاست منی پور نسلی فسادات کی لپیٹ میں، کرفیو نافذ، انٹرنیٹ سروس معطل
واضح رہے کہ منی پور گزشتہ کئی برس سے نسلی اور سماجی تناؤ کا شکار ہے، جہاں وقفے وقفے سے تشدد اور احتجاجی واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔













