فٹبال کا جنون عروج پر، ظہران ممدانی کا فیفا ورلڈ کپ فائنل کی مفت واچ پارٹی کا اعلان

منگل 9 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیویارک کے سینٹرل پارک میں فٹبال کا عالمی جشن منانے کی تیاریاں عروج پر ہیں جہاں ورلڈ کپ فائنل کے موقع پر ہزاروں شائقین کے لیے ایک شاندار اور مفت اسپورٹس ایونٹ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے اس موقع پر سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپ کو ورلڈ کپ فائنل دیکھنے کے لیے ہزاروں ڈالر خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اور نہ ہی ورلڈ کپ میں کھیلنے کے لیے آپ کا پروفیشنل ہونا ضروری ہے۔ آپ صرف سینٹرل پارک آ جائیں۔

ہم 19 جولائی کو 50 ہزار افراد کے لیے گریٹ لان میں ایک مفت ورلڈ کپ فائنل واچ پارٹی منعقد کر رہے ہیں۔ اور ہم Tavern on the Green کے قریب ایک منی فیفا ایرینا بھی کھول رہے ہیں جہاں مفت کلینکس، ٹورنامنٹس اور اوپن پلے کی سہولت ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ایونٹ کے لیے ٹکٹوں کی مفت لاٹری جمعرات 11 جون صبح 10 بجے سے شروع ہوگی، جس کے لیے رجسٹریشن ویب سائٹ http://globalcitizen.org/watchparty پر کی جا سکے گی۔ جہاں ہر عمر کے افراد فٹبال سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں 7 ہلاکتوں کو 300 سے زائد قرار دینے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب

سندھ میں استغاثہ نظام کی اصلاحات، پروسیکیوٹر جنرل کا اہم سرکلر جاری

’حادثے کی صورت میں ذمہ داری کس کی ہو گی‘، اسلام آباد میں آوارہ کتوں کی بھرمار سے شہری خوفزدہ

آزاد کشمیر کے عوام نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد کردی

پاک چین دوستی ہر آزمائش میں سرخرو رہی، سی پیک ترقی و خوشحالی کی علامت ہے، عطا اللہ تارڑ

ویڈیو

پی ٹی آئی حکومت اختلافات کا شکار، کارکردگی صفر، پشاور کے شہریوں کی رائے

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کو مشکلات، کیا ناراض اراکین بجٹ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں؟

گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب، مسلم لیگ ن کو شکست کی وجہ کیا بنی؟

کالم / تجزیہ

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟

کشمیر ایکشن کمیٹی کیا چاہتی ہے؟