افغانستان میں فتنہ الخوارج اوربھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے لیے سرگرم خارجی شہزاد کے کالعدم ایکشن کمیٹی سے روابط منظرعام پر آگئے۔ خارجی شہزاد کی ویڈیو اور آڈیو منظرِ عام پر آئی ہے، جس میں وہ افغانستان سے بھارتی تحریر کردہ بیانیہ پڑھ کر کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو ہدایات دے رہا ہے۔
مزید پڑھیں: کالعدم ایکشن کمیٹی کے کور کمیٹی رکن توصیف جرال نے پولیس کے سامنے سرینڈر کردیا
خارجی شہزاد نے تحریر شدہ بیان پڑھتے ہوئے کہا کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی احتجاج کرکے آپ سے آزادی لینا چاہتی تھی جو ان کا حق ہے، پاکستان کی ریاست کے حوالے سے آئندہ پیشرفت اور اس کے اثرات بہت جلد سب کے سامنے آ جائیں گے۔
خارجی شہزاد کی کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے راہنما سے بدامنی پھیلانے اور الیکشن ملتوی کرنے کی آڈیو کال بھی منظر عام پرآ گئی ہے۔ آڈیو لیک میں خارجی شہزاد آزاد کشمیر میں شرپسندی کے لیے کارکنوں کوجمع کرنے کی ترغیب دے رہا ہے۔
افغانستان میں فتنہ الخوارج اوربھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے لیے سرگرم خارجی شہزاد کے کالعدم ایکشن کمیٹی سے روابط منظرعام پر آگئے۔ خارجی شہزاد کی ویڈیو اور آڈیو منظرِ عام پر آئی ہے،وہ افغانستان سے بھارتی تحریر کردہ بیانیہ پڑھ کر کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو ہدایات دے رہا ہے۔ pic.twitter.com/vpQlb2skLC
— Media Talk (@mediatalk922) June 9, 2026
خارجی شہزاد اور کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے راہنما کی آڈیو لیک کے مطابق ’ہم انتخابات کے انعقاد کی ہر طرح سے مخالفت کریں گے اور انہیں کسی صورت منعقد نہیں ہونے دیں گے، ہمیں عسکریت اور طاقت کے ذریعے کشمیر کی فوج بحال کرکے آزادی اور دیگر معاملات میں سب کشمیروں کو شامل کرناچاہیے۔
مزید پڑھیں: ’لاش کہاں پڑی ہے، سب کچھ اسی پر منحصر ہے‘، کالعدم ایکشن کمیٹی ممبران کی آڈیو کال لیک
ماہرین کے مطابق لڑکھڑاتی آواز میں بھارتی تحریر کردہ بیان سے واضح ہے کہ بدامنی اور انتشار کے مذموم عزائم بھارتی پشت پناہی پر کیے جا رہے ہیں
خارجی شہزاد کی بھارتی ایما پر پرتشددکارروائیوں کی حمایت عکاس ہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی کا فیصلہ درست ہے۔ فتنہ الخوارج ایک دہشتگرد گروہ ہے جسے بھارت کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے اور اس کی کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی حمایت سے بھارت کا مکروہ چہرہ کھل کرسامنے آگیا ہے۔
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی حمایت میں فتنہ الخوارج کی اعلانیہ صف بندی، آزاد کشمیر میں بھارتی عزائم کی ناکامی پر اس کی بے چینی کا واضح ثبوت ہے۔














