مظفر آباد میں انٹیلیجنس بنیادوں پر کارروائی، 5 مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ اور حساس مواد برآمد

منگل 9 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مظفر آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انٹیلیجنس بنیادوں پر ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق دورانِ تفتیش ایک ملزم کی نشاندہی پر بڑے پیمانے پر اسلحہ ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا، جس میں 7 خودکار ہتھیار، متعدد گرینیڈز اور دیگر جنگی سامان شامل ہے۔

مزید پڑھیں: فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب، ہوشربا انکشافات

کارروائی کے دوران حساس تنصیبات کے نقشے، مبینہ حملہ منصوبے، لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور دیگر مواصلاتی آلات بھی قبضے میں لیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں برآمد ہونے والے ڈیجیٹل آلات سے مشکوک روابط اور حساس نوعیت کے مواد کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے حساس مقامات سے متعلق دستاویزات اور ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا ہے، جبکہ دشمن خفیہ ایجنسی کے ساتھ مبینہ رابطوں کے شواہد بھی تحقیقات کا حصہ بن گئے ہیں۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق برآمد شدہ موبائل فونز، لیپ ٹاپس اور دیگر مواد کا فرانزک اور تکنیکی تجزیہ جاری ہے۔ تفتیش کار ممکنہ سہولت کاروں، مالی معاونت کے ذرائع اور کسی وسیع نیٹ ورک کے امکانات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ بروقت کارروائی کے نتیجے میں حساس تنصیبات اور عوامی سلامتی کو ممکنہ خطرات سے محفوظ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: کالعدم ایکشن کمیٹی کے کور کمیٹی رکن توصیف جرال نے پولیس کے سامنے سرینڈر کردیا

حکام کا کہنا ہے کہ ریاستی سلامتی، امنِ عامہ اور قومی مفادات کے خلاف کسی بھی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بجٹ 27-2026: تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف دینے کا حکومتی منصوبہ، مگر ’آئی ایم ایف‘ کیا کہتا ہے؟

ایران کے ساتھ امن معاہدہ ایک دو دن میں ہوجائے گا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

عطر استعمال نہیں کیا مگر 3 دن تک ہاتھ سے خوشبو آتی رہی، جویریہ سعود نے حج کے دوران پیش آنے والا حیران کن واقعہ سنا دیا

روس کی حمایت سے گوادر پورٹ کو عالمی تجارتی راہداری سے جوڑنے کی پیشرفت

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا اب کتنے کا ہو گیا؟

ویڈیو

وزیر اعظم اور صدر مملکت کی اہم ملاقات، بجٹ منظوری اور سیاسی مفاہمت کی راہ ہموار

پی ٹی آئی حکومت اختلافات کا شکار، کارکردگی صفر، پشاور کے شہریوں کی رائے

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کو مشکلات، کیا ناراض اراکین بجٹ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟

کشمیر ایکشن کمیٹی کیا چاہتی ہے؟