پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 830 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 2 ہزار 830 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار 63 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 2 ہزار 547 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 534 روپے کا ہو گیاہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا28 ڈالر 29 سینٹ مہنگا ہو کر 4 ہزار 326 ڈالر 27 سینٹ کا ہو گیا ہے۔














