بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ کل میں نے قومی اسمبلی میں ایک بل جمع کرایا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تیزاب گردی میں ملوث ملزمان کو سزائے موت دی جائے، تاکہ وہ دوسروں کے لیے نشانِ عبرت بن سکیں۔
وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔
کل میں نے قومی اسمبلی میں ایک بل جمع کرایا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تیزاب گردی میں ملوث افراد کو سزائے موت دی جائے، تاکہ وہ دوسروں کے لیے نشانِ عبرت بن سکیں۔
نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی pic.twitter.com/PixCJXMJ3A— WE News (@WENewsPk) June 9, 2026
واضح رہے کہ کچھ روز قبل بلوچستان میں ڈیوٹی کے دوران ایک شخص نے لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینک دیا تھا۔
بعد ازاں پولیس نے دعویٰ کیاکہ مبینہ ملزم فائرنگ کے ایک واقعے میں ہلاک ہوگیا ہے۔













