پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشین گیمز 2026 کے لیے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، جس کی قیادت صاحبزادہ فرحان کریں گے۔ ایشین گیمز جاپان کے شہر آئچی ناگویا میں 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک منعقد ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ایک یادگار عہد کا خاتمہ : پاکستان کرکٹ کے مایہ ناز سپرفین ’چاچا کرکٹ‘ نے میدانوں کو الوداع کہہ دیا
پی سی بی کے مطابق مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایونٹ میں 10 ٹیمیں شرکت کریں گی، جبکہ مقابلے آئچی پریفیکچر کے کوروگی ایتھلیٹک پارک میں کھیلے جائیں گے۔ کرکٹ ایونٹ کا آغاز 24 ستمبر سے ہوگا جبکہ میڈل میچز 3 اکتوبر کو ہوں گے۔
30 سالہ صاحبزادہ فرحان نے پاکستان کی جانب سے 46 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 1305 رنز بنائے ہیں، جن میں دو سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ عبدالصمد کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
.@RealSahibzada to lead Pakistan's 15-man squad for Asian Games 2026 🏏
More details ➡️ https://t.co/hn3nZa3uDG#BackTheBoysInGreen | #AsianGames pic.twitter.com/yk8f3Mw0oS
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 10, 2026
15 رکنی اسکواڈ میں عاقف جاوید، علی رضا، معاذ صداقت اور سعد مسعود ایسے کھلاڑی ہیں جو ابھی تک پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل سکے۔
ایشین گیمز اسکواڈ میں شامل 15 میں سے 14 کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے وائٹ بال کیمپ کا حصہ ہوں گے، جو 15 جون سے لاہور میں شروع ہوگا۔
پاکستان مینز ٹیم اسکواڈ میں صاحبزادہ فرحان (کپتان)، عبدالصمد (نائب کپتان)، ابرار احمد، احمد دانیال، عاقف جاوید، علی رضا، عرفات منہاس، حیدر علی، حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، سعد مسعود، صائم ایوب، سفیان مقیم اور عثمان خان (وکٹ کیپر) شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ آپ کے تجربے اور صلاحیتوں سے استفادہ جاری رکھے گی، محسن نقوی کی سرفراز احمد سے گفتگو
ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، بولنگ کوچ ایشلے نوفکے، فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرماٹ، فزیوتھراپسٹ محمد طاہر، ٹرینر عمران اللہ اور اینالسٹ و ٹیم آپریشنز کوآرڈینیٹر عثمان ہاشمی شامل ہیں۔














