ایک یادگار عہد کا خاتمہ : پاکستان کرکٹ کے مایہ ناز سپرفین ’چاچا کرکٹ‘ نے میدانوں کو الوداع کہہ دیا

بدھ 3 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ کے سب سے معروف اور تاریخی مداح ’چاچا کرکٹ‘ نے بالآخر کرکٹ کے میدانوں کو الوداع کہتے ہوئے اپنی طویل اور یادگار اننگز کا خاتمہ کردیا ہے، جس پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر مداحوں کی جانب سے انہیں بھرپور اور جذباتی انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹر سڈل اب عالمی چاچا بن گئے، دوست نے بھی اسی نام سے پکارنا شروع کردیا

 پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے منگل کے روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ون ڈے میچ کے دوران چاچا کرکٹ کو ایک پروقار تقریب میں الوداعی الوداع کہا گیا، جہاں قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے انہیں یادگاری جرسی پیش کی اور کیک کاٹا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ لاہور کا یہی وہ تاریخی میدان ہے جہاں چاچا کرکٹ نے سنہ 1969 میں اپنی زندگی کا پہلا انٹرنیشنل میچ دیکھا تھا۔

ملکی کرکٹ ٹیم کی مسلسل خراب کارکردگی اور اتار چڑھاؤ کے باوجود چاچا کرکٹ کا سبز ہلالی پرچم تھامے اسٹیڈیم میں ٹیم کا حوصلہ بڑھانا دنیا بھر کے شائقین کے لیے امید کا ایک بڑا استعارہ رہا ہے.

یہی وجہ ہے کہ ان کی ریٹائرمنٹ پر ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین سمیت کرکٹ سے محبت کرنے والی متعدد نامور شخصیات اور عام صارفین نے ان کے ساتھ بیتے لمحات کی یادیں تازہ کیں۔

سوشل میڈیا پر جہاں ایک طرف بچپن سے انہیں اسٹیڈیم میں دیکھنے والے نوجوان اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں، وہاں دوسری طرف شائقین کرکٹ نے اس بات پر افسوس کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان ٹیم چاچا کرکٹ کے الوداعی میچ کو یادگار نہ بنا سکی اور اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سپر فین ’انکل پرسی‘ کی وفات: کھلاڑی اور مداح افسردہ

اپنے طویل ترین سفر میں تقریباً 500 سے زائد بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی وکالت اور حوصلہ افزائی کرنے والے چاچا کرکٹ کی ریٹائرمنٹ پر کچھ صارفین نے مزاحیہ انداز میں یہ تبصرہ بھی کیا کہ شاید وہ ٹیم کی مسلسل ہار سے تنگ آکر ریٹائر ہوئے ہیں۔

 مجموعی طور پر پوری قوم اس بات پر متفق دکھائی دیتی ہے کہ چاچا کرکٹ نے مایوس کن حالات میں بھی ہمیشہ پاکستانیوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں اور میدانوں میں ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کنگ چارلس سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے فلاحی سرگرمیوں پر میرا شکریہ ادا کیا، ماہرہ خان

پاک افغان سرحدی علاقوں میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 26 دہشتگرد ہلاک

لاہور چرس برآمدگی کیس: مجرم کی 11 سالہ سزا مکمل، عمر قید کے مساوی قرار

17 سال تک ایئر کینیڈا کی سینکڑوں پروازیں اڑانے والے پائلٹ کا لائسنس جعلی نکلا

صحافی اغوا کیس: امریکی عدالت نے اہم طالبان کمانڈر کو 42 سال قید کی سزا سنادی

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟