کنگ چارلس سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے فلاحی سرگرمیوں پر میرا شکریہ ادا کیا، ماہرہ خان

بدھ 10 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ذہنی صحت سے متعلق معاشرتی رویوں پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بھی بہت سے لوگ مینٹل ہیلتھ کے موضوع پر کھل کر بات کرنے سے ہچکچاتے ہیں حالانکہ یہ بھی دیگر جسمانی بیماریوں کی طرح توجہ اور علاج کا تقاضا کرتا ہے۔

لندن میں منعقدہ برٹش ایشین ٹرسٹ کی ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ ذہنی صحت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کے مطابق بدقسمتی سے معاشرے میں اب بھی اس موضوع کو لے کر جھجک اور شرمندگی پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے کئی افراد بروقت مدد حاصل نہیں کر پاتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاگل کا لفظ ہی استعمال نہیں ہونا چاہیے یہہ بھی کینسر کی طرح ایک بیماری ہے۔ اداکارہ نے زور دیا کہ ذہنی امراض کو عام طبی مسائل کی طرح سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

انہوں نے برطانیہ میں سماجی فلاح اور ذہنی صحت کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے شاہ چارلس کی جانب سے فلاحی سرگرمیوں اور سماجی منصوبوں کی سرپرستی کو ایک مثبت قدم قرار دیا۔ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ کنگ چارلس کو پتہ تھا کہ میں اس پر کام کرتی ہوں اور انہوں نے میرا شکریہ ادا کیا اور اس معاملے پر ان کے ساتھ بہت اچھی گفتگو ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک بھر میں کل سے بارشوں، آندھیوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی حیران کن کمی، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید، تحقیقات کا حکم

سزائے موت کالعدم،سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں ملزمان بری کر دیے

قومی اقتصادی کونسل: وفاق اور صوبوں کے لیے 4,715 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی منظوری

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟