جھنگ: 18 سالہ طالبہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ، تشدد اور زیادتی کے شواہد نہ مل سکے

بدھ 10 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جھنگ میں دورانِ علاج جاں بحق ہونے والی 18 سالہ لڑکی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے، جس میں تشدد یا جنسی زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔

پولیس کے مطابق لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں ایک نجی اسپتال چھوڑ کر جانے والے 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ لڑکی کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جنسی زیادتی کی شکار خواتین: پاکستان میں سیکیورٹی اور سیفٹی کے کیا قوانین ہیں؟

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق وہ شوگر کی مریضہ تھی اور گزشتہ 5 برس سے انسولین استعمال کر رہی تھی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ جب لڑکی کو ڈی ایچ کیو اسپتال لایا گیا تو وہ بے ہوش تھی۔

مزید پڑھیں: ’ایسی کہانیاں تو فلموں میں ہوتی ہیں‘، آئینی عدالت نے جنسی زیادتی کی شکار خاتون کی درخواست خارج کر دی

انتظامیہ کے مطابق موت کی حتمی وجہ کا تعین کرنے کے لیے ضروری نمونے فورینزک تجزیے کے لیے لاہور بھجوا دیے گئے ہیں، جس کے بعد مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب لڑکی کے والد نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کی بیٹی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، تاہم ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ایسے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حتمی فورینزک رپورٹ آنے تک تحقیقات جاری رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں بارشوں، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

امن معاہدہ: ایران نے بہت وقت ضائع کیا ہے، تاخیر کی قیمت چکانی پڑے گی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فیفا ورلڈ کپ 2026 3 ممالک میں شاندار افتتاحی تقریبات کا آغاز، شکیرا، کیٹی پیری اور برنا بوائے مدعو

اسلام آباد میں کتوں کی بھرمار، بچہ حملے سے بال بال بچ گیا، ویڈیو وائرل

صدر آصف علی زرداری کا ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟