اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، انڈیکس 170 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا

بدھ 10 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث بدھ کو اسٹاک ایکسچینج میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا جہاں انڈیکس 450 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ٹریڈ کرتا رہا۔

دوپہر 2 بجے کے قریب بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 169,865.78 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا، جو 464.78 پوائنٹس یعنی 0.27 فیصد کم تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج پر فروخت کا دباؤ برقرار، منفی زون میں ٹریڈنگ جاری

ٹریڈنگ کے دوران آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور بجلی پیدا کرنے والے شعبوں میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔

اس سے ایک روز قبل منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست بحالی دیکھنے میں آئی تھی۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں کمی اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے باعث سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا، جس سے مختلف شعبوں میں خریداری کا رجحان بڑھا۔

نتیجتاً کے ایس ای 100 انڈیکس 1,376.85 پوائنٹس یعنی 0.81 فیصد اضافے کے ساتھ 170,330.56 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: عالمی معیشت میں بہتری: اسٹاک مارکیٹ اور سونے چاندی میں سرمایہ کاری کب کی جائے؟

عالمی سطح پر بھی بدھ کو ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی دیکھی گئی جبکہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے سرمایہ کاروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے اور کئی ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کی امیدیں ماند پڑ گئی ہیں۔

امریکا نے ایران پر حملے کیے، جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ تہران نے آبنائے ہرمز میں ایک امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے۔

اس صورتحال نے فریقین کے درمیان نازک جنگ بندی کے مستقبل پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

مزید پڑھیں: عید کے بعد اسٹاک ایکسچینج مندی سے دوچار، انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کمی

ایشیا پیسیفک خطے کے حصص کا ایم ایس سی آئی انڈیکس0.6 فیصد گر گیا، جبکہ جاپان کا نکی انڈیکس 0.9 فیصد اور جنوبی کوریا کا ٹیکنالوجی پر مبنی کوسپی انڈیکس 2 فیصد تک نیچے آگیا۔

دوسری جانب امریکی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

برینٹ خام تیل 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 92.29 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 0.8 فیصد بڑھ کر 88.97 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انسٹاگرام صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

اینتھروپک نے طاقتور اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا، حساس شعبوں میں حفاظتی پابندیاں برقرار

خیبر پختونخوا میں بارشوں، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

امن معاہدہ: ایران نے بہت وقت ضائع کیا ہے، تاخیر کی قیمت چکانی پڑے گی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فیفا ورلڈ کپ 2026 3 ممالک میں شاندار افتتاحی تقریبات کا آغاز، شکیرا، کیٹی پیری اور برنا بوائے مدعو

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟