عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 12627 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 12627 روپے کمی کے بعد 442436 روپے کا ہو گیا ہے۔ جب کہ 10 گرام سونا 11364 روپے کم ہو کر 378170 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 27 ڈالر کمی کے بعد 4200 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔














