کفایت شعاری اقدامات، کس پر پابندی، کس کو استثنیٰ ؟، اسلام آباد میں نئے کاروباری اوقاتِ کار کا اعلان

بدھ 10 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے جاری کفایت شعاری اقدامات کے پیشِ نظر وفاقی دارالحکومت میں مارکیٹوں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور دیگر تجارتی مراکز کے لیے نئے اوقاتِ کار کا اعلان کر دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ نئے اوقات 10 جون 2026 سے نافذ العمل ہو گئے ہیں اور اگلے احکامات تک برقرار رہیں گے۔

مارکیٹیں، بازار اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند کرنے کی ہدایت

نوٹیفکیشن کے تحت تمام دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور بازار ہفتے کے ساتوں دن بشمول ہفتہ اور اتوار رات 9:00 بجے بند کرنے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بازاروں کے اوقات کار میں کمی پر غور، شادی ہال اور ریستوران بھی جلد بند کروانے کا فیصلہ

اسی طرح ڈیپارٹمنٹل اسٹورز، الگ قائم کریانہ اور گروسری اسٹورز، شادی ہالز، مارکیز اور دیگر تقریباتی مقامات کو رات 10:00 بجے تک کاروبار جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔

ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 11 بجے تک کھلے رہ سکیں گے

ریسٹورنٹس، کیفے، کھانے پینے کے مراکز، فوڈ آؤٹ لیٹس اور پھل و سبزیوں کی الگ دکانیں رات 11:00 بجے تک کھلی رہ سکیں گی۔ تاہم ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز کو ان پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

اسپتالوں، فارمیسیوں اور طبی سہولیات کو مکمل استثنیٰ حاصل

نوٹیفکیشن میں متعدد ضروری خدمات کو نئے اوقاتِ کار سے مکمل استثنیٰ دیا گیا ہے۔ ان میں اسپتال، کلینکس، میڈیکل لیبارٹریز، فارمیسیاں، میڈیکل سپلائی اسٹورز، بیکریاں، تنور، دودھ اور ڈیری شاپس، پیٹرول اور سی این جی اسٹیشنز، الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز، جم، کھیلوں کی سہولیات، پیڈل کورٹس، آئی ٹی کمپنیاں اور کال سینٹرز شامل ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام 3 جون 2026 کو جاری کیے گئے سابقہ نوٹیفکیشن کے تسلسل میں کیا گیا ہے اور اس کا مقصد توانائی کے مؤثر استعمال اور حکومتی کفایتی پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کفایت شعاری اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے، اسحاق ڈار کی ہدایت

اس حوالے سے نوٹیفکیشن کی نقول چیف کمشنر اسلام آباد، اسلام آباد پولیس، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، وزارتِ داخلہ، پیمرا اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) سمیت متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئی ہیں تاکہ اس پر مؤثر عمل درآمد اور عوامی آگاہی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ نے تمام تاجروں اور کاروباری افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ اوقاتِ کار کی پابندی کریں، جبکہ واضح کیا گیا ہے کہ یہ احکامات اگلے نوٹیفکیشن تک نافذ العمل رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

آزاد کشمیر میں عوام نے دنگا فساد کو مسترد کر کے ترقی کو چنا، اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، مریم نواز

شام غم کی سحر نہیں ہوتی!

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی