ضلع کرک میں پولیس پر ’فتنہ الخوارج ‘ کا ڈرون حملہ، 9 جوان زخمی

بدھ 10 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے درگاہ شہیدان میں بھارتی پراکسی’فتنہ الخوارج‘ دہشتگردوں کی جانب سے امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی ایک اور مذموم کوشش کی گئی ہے، جو کہ ناکام ہو گئی۔

بدھ کو درگاہ شہیدان میں نائب ناظم پولیس (ڈی ایس پی) عمران الدین کے قافلے کو ایک بزدلانہ ڈرون حملے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 8 پولیس اہلکار اور فرنٹیئر کور کا 1 اہلکار زخمی ہو گئے۔

واقعے کے فوری بعد تمام زخمی جوانوں کو علاج معالجے کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک افغان سرحدی علاقوں میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 26 دہشتگرد ہلاک

واضح رہے کہ یہ واقعہ اس حقیقت کا ایک اور واضح ثبوت ہے کہ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے مسلسل اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔

امن و استحکام کی پہلی دفاعی لکیر پر حملہ

کرک میں ڈرون حملہ اس بات کو واضح کرتا ہے کہ ‘فتنہ الخوارج’ کے دہشتگرد پولیس اور سیکیورٹی جوانوں کو جان بوجھ کر اس لیے نشانہ بناتے ہیں کیونکہ یہی فورسز عام شہریوں کے تحفظ، عوامی سلامتی اور روزمرہ زندگی کے امن و استحکام کے لیے ’پہلی دفاعی لکیر’ کا درجہ رکھتی ہیں۔

پولیس جوان محض وردی پوش افراد نہیں ہیں، بلکہ وہ ہمارے معاشرے اور سفاک دہشتگردوں کے درمیان سیسہ پلائی ہوئی وہ دیوار ہیں جو اپنی جانوں پر کھیل کر بے گناہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بناتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک

نائب ناظم پولیس عمران الدین کے قافلے پر حملہ دراصل قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست کرنے اور عوام الناس میں خوف و ہراس پھیلانے کی ایک ناکام کوشش تھی، لیکن فتنہ الخوارج اپنے اس ناپاک مقصد میں بھی کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔

جدید ہتھکنڈے اور پڑوسی ملک کی سازش

واضح رہے کہ تحقیقات اور شواہد سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ’فتنہ الخوارج‘ اب اپنی دہشتگردانہ کارروائیوں کو وسعت دینے کے لیے جدید ہتھکنڈوں، خاص طور پر ڈرونز کا استعمال کر رہے ہیں۔

باوثوق ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے افغان راستوں اور سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے ’فتنہ الخوارج ‘ کو فراہم کیے جانے والے ڈرونز کا استعمال اس گہری عالمی سازش کا حصہ ہے جس کا واحد مقصد ’فتنہ الخوارج ‘ کے نیٹ ورکس کو مضبوط کرنا، پاکستانی ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنا، عوامی اعتماد کو نقصان پہنچانا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے مشکلات پیدا کرنا ہے تاکہ پاکستان میں بدامنی پھیلائی جا سکے۔

قومی عزم اور دہشتگردوں کا عبرت ناک انجام

ریاست اور سیکیورٹی اداروں کا عزم ہے کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کی بہادر پولیس، فرنٹیئر کور، سیکیورٹی فورسز اور ریاست کے آہنی عزم کو کسی صورت متزلزل نہیں کر سکتیں۔ اس کے برعکس، یہ حملے ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے قومی عزم کو مزید مضبوط اور پختہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب، ہوشربا انکشافات

یاد رہے کہ پاکستان کے محافظ ہر محاذ پر بے مثال قربانیاں دے کر یہ ثابت کر رہے ہیں کہ امن، قانون اور عوامی تحفظ کے دشمنوں کو ملک میں کسی صورت پنپنے نہیں دیا جائے گا۔

’فتنہ الخوارج‘ کی ہر سازش کو مربوط سیکیورٹی کارروائیوں، عوامی استقامت اور مضبوط ریاستی اقدامات کے ذریعے خاک میں ملا دیا جائے گا۔ کرک سمیت ملک کے ہر چپے پر امن و امان کی بحالی ریاست کی اولین ترجیح ہے اور ان گھناؤنے جرائم میں ملوث تمام عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی بجٹ 12 جون کو، اقتصادی جائزہ کل جاری کیا جائے گا، پیٹرول پر ریلیف، 13 کھرب روپے ٹیکس ہدف مقرر

ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز سے خفیہ طور پر لاکھوں بیرل تیل منتقل کرنے کا دعویٰ

مٹسوبشی نے نئی الیکٹرک کار ‘اکلپس اسپورٹ بیک’ متعارف کرادی، خصوصیات کیا ہیں؟

امریکا نے روکا، عوام نے دلوں کے دروازے کھول دیے، صومالی فٹبال ریفری کا واپس وطن پہنچنے پر بادشاہوں جیسا استقبال

تھرپارکر: اونٹنی کی آنکھیں نکالنے کا واقعہ، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

ذہنی سکون کا راز کن چیزوں میں پوشیدہ؟ اسلام اور سائنس کی روشنی میں جانیے

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، تمام اہلکار شہید، کشمیر میں احتجاج کی آڑ میں بھارت سے رابطے بے نقاب

کلمے کے نام پر بننے والے ملک کی مخالفت اسلام کے خلاف، مسلح جدوجہد حرام ہے : مفتی محمد کریم خان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟