پاک افغان سرحدی علاقوں میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 26 دہشتگرد ہلاک

بدھ 10 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے تناظر میں پاک افغان سرحدی علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 26 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک ہوگئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کے مطابق، پاک افغان سرحدی علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر ’درست اور ہدفی کارروائیوں میں 26 خوارج ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں آپریشن میں افغان حمایت بے نقاب، فتنہ الخوارج کے خلاف پاکستان کا فیصلہ کن اقدام

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 9 جون 2026 کو موسٰی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری پوسٹ پر حملے، 2 جون 2026 کو شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر خودکش گاڑی حملے اور 9 مئی 2026 کو بنوں میں پولیس اسٹیشن پر حملے کے بعد یہ کارروائیاں کی گئیں۔

وزیر اطلاعات کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقوں میں انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر دہشتگرد گروہوں کے ٹھکانوں اور محفوظ پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔

’کارروائیوں میں 4 اہداف مکمل طور پر تباہ کیے گئے جن میں ایک تربیتی مرکز، ایک ٹھکانہ، ایک اسلحہ ذخیرہ اور مرکز شامل ہے۔‘

مزید پڑھیں: بنوں آپریشن میں افغان حمایت بے نقاب، فتنہ الخوارج کے خلاف پاکستان کا فیصلہ کن اقدام

عطااللہ تارڑ کے مطابق یہ مراکز مبینہ طور پر فتنہ الخوارج کے کمانڈروں علیم خان خوشالی اور اختر محمد جانی خیل سے منسلک تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کا خواہاں رہا ہے تاہم شہریوں کی حفاظت ریاست کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’عزمِ استحکام‘ کے تحت ملک میں انسداد دہشتگردی کی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی تاکہ بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین کا فلپائن سے متنازع سمندری علاقے میں اشتعال انگیزی فوری بند کرنے کا مطالبہ

چیف الیکشن کمشنر کی میرپور ڈویژن کے عوام سے نتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

جنوبی بحیرۂ چین میں ویتنامی جہاز ڈوب گیا، 37 افراد کو بچا لیا گیا، سرچ آپریشن جاری

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

ویڈیو

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں