محرم الحرام کا چاند 15 جون کو نظر آنے کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات

جمعرات 11 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے محرم الحرام 1448 ہجری کے نئے چاند کی رویت کے حوالے سے اہم الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 15 جون کو صبح 7 بج کر 54 منٹ پر ہوگی، جس کے باعث اسی روز یعنی 29 ذوالحج کی شام کو چاند دکھائی دینے کی کوئی امید نہیں ہے۔ اس دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم صاف یا ہلکے بادل رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کا اجلاس، محرم الحرام کے پرامن انعقاد، بارشوں سے نقصانات اور حکومتی کارکردگی پر اہم فیصلے

رپورٹ کے مطابق 15 جون کی شام ملک کے مختلف حصوں میں چاند غروب ہونے کے اوقات بھی سامنے آئے ہیں، جس کے تحت پنجاب میں رات 7 بج کر 59 منٹ اور سندھ میں رات 8 بج کر 5 منٹ پر چاند غروب ہو جائے گا۔

اسی طرح آزاد کشمیر میں رات 8 بج کر 7 منٹ تک چاند دیکھا جا سکتا ہے جبکہ گلگت بلتستان میں چاند غروب ہونے کا وقت رات 8 بج کر 12 منٹ رہے گا۔ خیبر پختونخوا میں چاند رات 8 بج کر 23 منٹ پر چھپ جائے گا اور بلوچستان میں سب سے آخر میں رات 8 بج کر 34 منٹ پر چاند غروب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ

15جون کو چاند نظر نہ آنے کی صورت میں نیا اسلامی سال اور یکم محرم الحرام 17 جون سے شروع ہونے کا قوی امکان ہے، تاہم حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی