’پولیس سے بچا کھجور میں اٹکا‘: ضدی ملزم کو پکڑنے کے لیے درخت کاٹنا پڑگیا

جمعرات 11 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے ضلع ڈی جی خان کی تحصیل کوٹ چھٹہ میں پولیس کارروائی کے دوران ایک ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے تقریباً 80 فٹ بلند کھجور کے درخت پر چڑھ گیا جس کے باعث علاقے میں غیرمعمولی صورتحال پیدا ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی خان دہشتگردی کی بڑی کارروائی سے بچ گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ملزم نے درخت پر چڑھنے کے بعد نیچے اترنے سے صاف انکار کر دیا۔ متعدد کوششوں کے باوجود جب وہ نیچے آنے پر آمادہ نہ ہوا تو اسے بحفاظت اتارنے کے لیے ریسکیو اہلکاروں کی مدد طلب کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیم نے ملزم کو سمجھا بجھا کر نیچے لانے کی کوشش کی تاہم اس نے تعاون کرنے کے بجائے مزاحمت جاری رکھی جس کے باعث کارروائی کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔

صورتحال طول پکڑنے پر متعلقہ اداروں نے درخت کو کاٹنے کا فیصلہ کیا۔ درخت گرنے کے بعد ملزم ایک شاخ کے ساتھ زمین پر آ گرا جسے فوری طور پر تحویل میں لے لیا گیا۔

مزید پڑھیے: ڈی جی خان میں سی ٹی دی اور دہشتگردوں میں مقابلہ، 2 دہشتگرد ہلاک

پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سلمان خان سے قربت، لارنس بشنوئی گینگ کی گلوکار گرو رندھاوا کے جمخانے پر فائرنگ

بلوچستان حکومت اور تاجربرادری کے درمیان مذاکرات کامیاب، ہڑتال 10 روز کے لیے مؤخر

مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کی نمازِ جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور دیگر اعلیٰ عسکری قیادت کی شرکت

حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے کے ذریعے حج 2026 کے دوران 11 لاکھ 60 ہزار سے زائد عازمین کی نقل و حمل

لندن میں موبائل فون اسنیچنگ کی وارداتیں: روک تھام کے لیے ایپل اور پولیس کی مشترکہ کارروائیاں

ویڈیو

کالعدم ایکشن کمیٹی کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب، کیا خوفناک مطالبہ کیا گیا تھا؟

صومالیہ میں پاکستانی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری، معاملہ انتہائی پیچیدہ مگر حکومت متحرک ہے، ترجمان دفتر خارجہ

بجٹ 27-2026 سے خواتین کی کیا توقعات ہیں؟

کالم / تجزیہ

 فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب

اسرائیل کی ملٹری ڈاکٹرائن

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘