اینڈرائیڈ صارفین کے لیے واٹس ایپ پر آئی فون جیسا نیا میسج مینیو متعارف کرانے کی تیاری

جمعرات 11 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

واٹس ایپ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نیا اور جاندار فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے تحت اب میسجز کو مینیج کرنے کا انٹرفیس بالکل آئی فون جیسا صاف ستھرا اور جدید ہو جائے گا۔ اس نئی تبدیلی کے بعد اب اینڈرائیڈ صارفین کو چیٹ کے دوران میسجز کا جواب دینے، انہیں فارورڈ کرنے یا کاپی کرنے میں پہلے سے زیادہ آسانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین کا میٹا کو حریف اے آئی چیٹ بوٹس کے لیے واٹس ایپ کھولنے کا حکم

یہ نیا ڈیزائن واٹس ایپ کے پرانے روایتی مینیو کی جگہ لے گا، جس میں اب جیسے ہی کوئی صارف کسی میسج پر معمول کے مطابق لانگ پریس کرے گا تو ایک مختصر اور کامپیکٹ مینیو پینل اسکرین کے اوپر جانے کے بجائے بالکل اسی میسج کے برابر میں نمودار ہو جائے گا۔

اس سے قبل اینڈرائیڈ صارفین کو کسی میسج کو فارورڈ، کاپی یا ڈیلیٹ کرنے کے لیے اسکرین کے سب سے اوپر بنے آپشنز کا سہارا لینا پڑتا تھا یا پھر کچھ فیچرز کو مینیو کے اندر جا کر ڈھونڈنا پڑتا تھا، لیکن یہ نئی ڈیزائننگ تمام اہم ٹولز کو ایک ہی جگہ مرکزی حیثیت دے کر اس الجھن کو ختم کر دے گی۔

 اس مینیو میں زیادہ استعمال ہونے والے آپشنز سامنے ہوں گے جبکہ کم استعمال ہونے والے فیچرز کو ایک الگ ’more‘  سیکشن میں رکھ دیا گیا ہے تاکہ اسکرین پر زیادہ رش محسوس نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: میٹا نے واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کے بامعاوضہ فیچرز متعارف کرا دیے

اس معمولی لیکن اہم اپ ڈیٹ کا مقصد اینڈرائیڈ اور آئی فون دونوں ڈیوائسز پر واٹس ایپ کے تجربے کو یکساں بنانا ہے۔

واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر فی الحال اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن 2.26.23.8 پر دیکھا گیا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ بیٹا ٹیسٹنگ کے بعد اسے بہت جلد دنیا بھر کے تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے باقاعدہ طور پر رول آؤٹ کردیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت، یہ قربانی آج بھی قوم کے لیے مشعل راہ ہے، افواج پاکستان

رجب بٹ پھر خبروں کی زینت، مقدمہ بھی درج اور دولت کا انکشاف بھی

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے اہم معمار ڈاکٹر پرویز بٹ انتقال کر گئے

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

صدر ٹرمپ نے سفارت کاری کو موقع دینے کے لیے ایران کے خلاف حملے روک دیے ہیں، مائیک والٹز کی تصدیق

ویڈیو

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، چوہدری پرویز اقبال لوسر

بڑے بڑے دعوے، مگر کراچی آج بھی اپنے بچوں کو نہیں بچا سکا، کھلے مین ہول نے ایک اور معصوم کی جان لے لی

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں