پاک چین دوستی کا شاہکار، جدید ترین اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس ’ہنگور کلاس آبدوز‘ کراچی پہنچ گئی

جمعرات 11 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی بحری قوت، دفاعی خود اعتمادی اور جدید عسکری صلاحیتوں کی نئی علامت، چین میں تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز (پی این ایس ایم ہنگور) کراچی پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بحریہ کی تاریخ میں نیا سنگِ میل، پہلی ہنگور کلاس آبدوز چین میں کمیشن

یہ آبدوز پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط اور لازوال اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا ایک منہ بولتا ثبوت ہے۔ ’ہنگور‘ محض ایک نام نہیں بلکہ پاکستان کی سمندری طاقت، قومی عزم اور ناقابلِ تسخیر دفاعی صلاحیت کا استعارہ ہے۔

جدید ترین عسکری ٹیکنالوجی سے لیس

یہ جدید ترین آبدوز ایئر انڈیپنڈنٹ پروپلشن ٹیکنالوجی، جدید سونار سسٹمز اور اسٹیلتھ (راڈار سے بچنے والے) ڈیزائن کی حامل ہے۔

اپنی منفرد ساخت کی بدولت یہ آبدوز طویل عرصے تک زیرِ آب رہ کر آپریشنز سرانجام دینے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتی ہے، جس سے پاک بحریہ کی آپریشنل استعداد میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایک ماہ قبل چین میں پاک بحریہ کی اس پہلی ہنگور کلاس آبدوز کی باقاعدہ کمیشننگ کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔

عالمی تجارت اور سمندری گزرگاہوں کا تحفظ

اس تاریخی موقع پر نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے اپنے خطاب میں سمندری دفاع کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اہم بحری راستوں کا تعطل عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ ہے۔

مزید پڑھیں:پاک بحریہ کی ہنگور کلاس آبدوزیں، سمندری دفاع میں بڑی پیشرفت

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ یہ آبدوزیں بحیرہ عرب میں اہم سمندری تجارتی گزرگاہوں کی سلامتی کو یقینی بنانے اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp