بجٹ 27-2026: کینسراور دیگرادویات کے 100 سے زیادہ اقسام کے خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی مکمل ختم کرنے کی تجویز

جمعہ 12 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے صحت کے شعبے کے لیے ایک اہم ریلیف پیکیج  متعارف کرانے کی تجویز پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو معیاری اور سستی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ادویات کی مقامی تیاری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ صحت کی سہولیات کی منصفانہ فراہمی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کی وابستگی غیر متزلزل ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کینسر جیسے موذی امراض نہ صرف مریضوں بلکہ ان کے خاندانوں پر بھی شدید مالی اور جذباتی بوجھ ڈال دیتے ہیں، جسے کم کرنے کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔

کینسر کے مریضوں کے لیے بڑا ریلیف

محمد اورنگزیب نے اعلان کیا کہ حکومت ’نیشنل ٹیرف پالیسی 30-2025 کے تحت کینسر اور دیگر بیماریوں کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات کی مقامی تیاری کے لیے ایک اہم سہولت متعارف کرا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کینسر کے مریضوں کا جلد اور مفت علاج میرا عزم ہے، مریم نواز شریف

انہوں نے بتایا کہ کینسر اور دیگر امراض کی ادویات کی مقامی پیداوار میں استعمال ہونے والی 100 سے زیادہ اقسام کے خام مال پر عائد کسٹمز ڈیوٹی مکمل طور پر ختم کی جا رہی ہے۔

ادویات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

واضح رہے کہ وزیر خزانہ کے اس اعلان سے ادویات ساز صنعت کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی، جس کے نتیجے میں کینسر سمیت دیگر پیچیدہ بیماریوں کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کا امکان پیدا ہوگا۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ مقامی سطح پر ادویات کی تیاری کی حوصلہ افزائی سے نہ صرف درآمدی انحصار کم ہوگا بلکہ مریضوں کو نسبتاً کم قیمت پر علاج کی سہولت بھی میسر آ سکے گی۔

جدید علاج کو عام شہریوں کی پہنچ میں لانے کی کوشش

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اس فیصلے کا بنیادی مقصد ملک بھر کے شہریوں کے لیے جدید، مؤثر اور خصوصی طبی علاج کو زیادہ آسان، سستا اور قابلِ رسائی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت صحت کے شعبے میں اصلاحات اور سہولتوں کے فروغ کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کو بہتر طبی خدمات فراہم کی جا سکیں اور مہنگے علاج کے باعث خاندانوں پر پڑنے والے مالی بوجھ کو کم کیا جا سکے۔

مقامی فارماسیوٹیکل صنعت کو بھی فائدہ

وزیر خزانہ کی اس بجٹ تجویز، خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی کے خاتمے سے مقامی فارماسیوٹیکل صنعت کو بھی فائدہ پہنچے گا، جس سے ادویات کی مقامی پیداوار میں اضافہ اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

بجٹ میں کیے گئے اس اعلان کو صحت کے شعبے، ادویات ساز صنعت اور کینسر سمیت دیگر پیچیدہ امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، اہم قومی و علاقائی امور زیر بحث

پیپلز پارٹی پر سودے بازی کے الزامات بے بنیاد، بجٹ بغیر آئینی ترمیم کے منظور ہوگا، عبدالقادر پٹیل

سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کے لیے بڑا بینچ ضروری نہیں، وفاقی آئینی عدالت

سعودی عرب میں نایاب ریم غزال کی جنگلی ماحول میں افزائشِ نسل دوبارہ شروع

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا بھر میں تسلیم، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، رانا قاسم نون

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ