وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی دعوت دیدی

جمعہ 12 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، اس لیے انہیں حکومت بنانے کی دعوت دیتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

انہوں نے واضح کیاکہ مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم پارٹی کے منتخب اراکین پیپلز پارٹی کو حکومت بنانے کے لیے ووٹ دیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ جمہوری روایات اور اقدار کو مقدم رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اپنی حلیف جماعتوں کے ساتھ عزت و احترام کے رشتے کو برقرار رکھا ہے اور آئندہ بھی اتحادی سیاست کے تقاضوں کو اسی جذبے کے ساتھ نبھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، جبکہ مسلم لیگ ن کا دوسرا نمبر ہے۔

مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کی قیادت یہ چاہتی تھی کہ آزاد امیدواروں کو ساتھ ملا کر حکومت بنائی جائے، لیکن مرکزی قیادت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہاں پیپلز پارٹی کو حکومت بنانے دی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا ٹام ہالینڈ ہمیشہ کے لیے اسپائیڈر مین کو الوداع کہنے والے ہیں؟

وزیراعظم نے ورلڈ بینک کی مالیاتی رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی

ترک اپوزیشن پارٹی کے میئر اردال بشکچی اوغلو کرپشن کے الزام میں گرفتار

پاکستان کو وار رسک انشورنس فہرست سے نکالنے کا فیصلہ، اسحاق ڈار کا خیرمقدم

لائیودہشتگردوں کے لیے اب کوئی رعایت نہیں، یا ہتھیار ڈالیں یا آپریشن کا سامنا کریں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘