لاس اینجلس میں فٹبال کا جشن، امریکا نے بھی ورلڈکپ 2026 کا رنگا رنگ آغاز کر دیا

ہفتہ 13 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیفا فٹبال ورلڈکپ 2026 کے تیسرے میزبان ملک امریکا میں بھی عالمی فٹبال میلے کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد کی گئی، جہاں موسیقی، روشنیوں اور جوش و خروش سے بھرپور ماحول نے شائقین کو مسحور کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:لاس اینجلس میں ورلڈ کپ کا جوش عروج پر، مہنگے ٹکٹ اور سفری پابندیاں بھی شائقین کا جذبہ کم نہ کر سکیں

لاس اینجلس کے اسٹیڈیم میں میزبان امریکا اور پیراگوئے کے درمیان میچ سے قبل ہونے والی تقریب میں معروف میوزیکل بینڈز نے دلکش پرفارمنسز پیش کیں۔ رنگا رنگ شو، موسیقی اور خصوصی اسٹیج پرفارمنسز نے اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں تماشائیوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔

افتتاحی تقریب کے دوران فٹبال کے عالمی میلے کا جشن بھرپور انداز میں منایا گیا، جبکہ شائقین نے اپنے پسندیدہ ممالک کے جھنڈے لہرا کر ایونٹ کے آغاز کا خیرمقدم کیا۔

اس سے قبل ورلڈکپ کے دوسرے میزبان ملک کینیڈا میں بھی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تھی، جس کے بعد کینیڈا اور بوسنیا کے درمیان کھیلا گیا میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا تھا۔

ورلڈکپ 2026 کا باقاعدہ آغاز سب سے پہلے میکسیکو میں ہونے والی شاندار افتتاحی تقریب سے ہوا تھا، جہاں عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا اور بورنا بوائے کی دھواں دار پرفارمنسز نے دنیا بھر کے فٹبال شائقین کی توجہ حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ 2026: کن اسٹیڈیمز میں کتنے شائقین کی گنجائش موجود ہے؟

تینوں میزبان ممالک میں منعقد ہونے والی تقریبات نے ورلڈکپ 2026 کو ایک یادگار آغاز فراہم کیا ہے، جبکہ شائقین اب اگلے مرحلوں میں سنسنی خیز مقابلوں کے منتظر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور برطانیہ میں اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، اصلاحات اور علاقائی استحکام پر تفصیلی تبادلۂ خیال

وزیرِ خزانہ اور برطانوی وزیر ہمیش فاکنر کے درمیان علاقائی صورتحال سمیت اقتصادی منظرنامے پر تبادلۂ خیال

نیا البم کب آئے گا؟ عاطف اسلم نے بڑا اعلان کردیا

موسمیاتی تبدیلی کا سنگین خطرہ: دنیا کے قریباً تمام بچے ماحولیاتی آفات کی زد میں، یونیسف

نواز شریف نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ن لیگ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ