فیفا ورلڈ کپ 2026: کن اسٹیڈیمز میں کتنے شائقین کی گنجائش موجود ہے؟

جمعہ 12 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیفا ورلڈ کپ 2026 تین ممالک، امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگا، جہاں 16 مختلف شہروں کے اسٹیڈیمز اس عالمی فٹبال میلے کی میزبانی کریں گے۔

ہزاروں شائقین کی گنجائش رکھنے والے یہ میدان تاریخ کے سب سے بڑے ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔

فیفا کے مطابق ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل ہی دنیا بھر سے غیر معمولی دلچسپی اور ٹکٹوں کی بے مثال طلب سامنے آئی۔

عالمی فٹبال تنظیم کا کہنا ہے کہ 1994 کے ورلڈ کپ میں قائم ہونے والا 35 لاکھ تماشائیوں کی حاضری کا ریکارڈ اب ٹوٹنے کے قریب ہے، جو پہلی مرتبہ 48 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ کپ کے حجم اور اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی عکاسی کرتا ہے۔

فیفا کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق مختلف میزبان اسٹیڈیمز کی گنجائش درج ذیل ہے:

• اٹلانٹا اسٹیڈیم 68 ہزار 239 نشستیں

• بی سی پلیس، وینکوور 52 ہزار 497 نشستیں

• بوسٹن اسٹیڈیم 64 ہزار 146 نشستیں

• ڈلاس اسٹیڈیم 70 ہزار 649 نشستیں

• گواڈا لاہارا اسٹیڈیم 45 ہزار 664 نشستیں

• ہیوسٹن اسٹیڈیم 68 ہزار 777 نشستیں

• کنساس سٹی اسٹیڈیم 69 ہزار 45 نشستیں

• لاس اینجلس اسٹیڈیم 70 ہزار 492 نشستیں

• میکسیکو سٹی اسٹیڈیم 80 ہزار 824 نشستیں

• میامی اسٹیڈیم 64 ہزار 478 نشستیں

• مونتری اسٹیڈیم 51 ہزار 243 نشستیں

• نیویارک، نیو جرسی اسٹیڈیم 80 ہزار 663 نشستیں

• فلاڈیلفیا اسٹیڈیم 68 ہزار 324 نشستیں

• سان فرانسسکو بے ایریا اسٹیڈیم 68 ہزار 827 نشستیں

• سیئٹل اسٹیڈیم 66 ہزار 925 نشستیں

• ٹورنٹو اسٹیڈیم 43 ہزار 36 نشستیں۔

فیفا کا کہنا ہے کہ 3 ممالک میں منعقد ہونے والا یہ میگا ایونٹ نہ صرف تاریخ کا پہلا 48 ٹیموں کا ورلڈ کپ ہوگا بلکہ شائقین کی شرکت کے اعتبار سے بھی ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر سکتا ہے۔

فٹبال ورلڈ کپ کا آغاز 1930 میں یوراگوئے سے ہوا تھا۔ دوسری جنگِ عظیم کے باعث ایک طویل وقفے کے باوجود یہ مقابلہ دنیا کا سب سے بڑا کھیلوں کا ایونٹ بن چکا ہے۔ قریباً ایک صدی پر محیط تاریخ میں صرف چند ممالک ہی عالمی تاج اپنے سر سجا سکے ہیں۔

برازیل 5 مرتبہ عالمی چیمپیئن بن کر سب سے کامیاب ٹیم ہے۔ جرمنی اور اٹلی 4، ارجنٹائن 3، جبکہ یوراگوئے، فرانس، انگلینڈ اور اسپین ایک ایک سے زائد مرتبہ عالمی اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ 2022 کے قطر ورلڈ کپ میں ارجنٹائن نے فرانس کو شکست دے کر تیسری مرتبہ عالمی تاج اپنے سر سجایا تھا اور اب وہ دفاعی چیمپیئن کی حیثیت سے اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈیجیٹل دنیا میں مسٹر بِیسٹ کا راج، 50 کروڑ سبسکرائبرز کا سنگِ میل عبور

اسرائیلی حملے کے باعث امریکا ایران معاہدے پر دستخط کی تقریب اب کچھ گھنٹوں بعد ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان میں پہلی بار چینی ڈریگن بوٹ فیسٹیول، دریائے کابل پر پاک چین دوستی کا تاریخی جشن

مخصوص سیاسی جماعت سے وابستہ ٹرول اکاؤنٹس اشتعال پھیلا رہے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

میرے محکمے میں 20 ارب سے زیادہ کی کرپشن ہوئی، بدعنوان عناصر کو سزا دلانا چاہتے ہیں، سعید غنی

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں