خراب موسم کے باعث 3 پاکستانی پروازیں مختصر وقت کے لیے بھارتی فضائی حدود میں داخل

ہفتہ 13 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں شدید خراب موسم اور طوفانی صورتحال کے باعث 3 پاکستانی مسافر طیارے مختصر وقت کے لیے بھارتی فضائی حدود میں داخل ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پروازوں نے موسم کی شدت سے بچنے کے لیے متبادل راستہ اختیار کیا، جبکہ اس دوران لاہور اور امرتسر کے ایئر ٹریفک کنٹرول حکام کے درمیان رابطہ برقرار رہا۔

یہ بھی پڑھیں:جیٹ فیول میں اضافے کیساتھ ہی پی آئی اے کے کرایوں میں اضافہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور سے دبئی جانے والی پرواز 9P-514 خراب موسم کے باعث اپنے معمول کے روٹ سے ہٹ گئی اور رات 9 بج کر 13 منٹ پر قصور کے قریب بھارتی فضائی حدود میں داخل ہوئی۔ طیارہ تقریباً 20 منٹ تک بھارتی پنجاب کے اوپر پرواز کرتا رہا اور بعد ازاں رات 9 بج کر 33 منٹ پر بہاول نگر کے قریب دوبارہ پاکستانی فضائی حدود میں واپس آگیا۔

اسی طرح لاہور سے جدہ جانے والی پرواز 9P-586 بھی خراب موسمی حالات سے بچنے کے لیے رات 8 بج کر 52 منٹ پر کنگن پور کے قریب بھارتی فضائی حدود میں داخل ہوئی اور 4 منٹ بعد سلیمانکی کے قریب دوبارہ پاکستانی حدود میں واپس آگئی۔

دوسری جانب دمام سے لاہور آنے والی پرواز PF-743 بھی خراب موسم کے باعث راستہ تبدیل کرنے پر مجبور ہوئی۔ یہ پرواز رات 8 بج کر 59 منٹ پر حویلی لکھا کے قریب بھارتی فضائی حدود میں داخل ہوئی اور تقریباً چھ منٹ بعد قصور کے قریب پاکستانی فضائی حدود میں واپس آگئی۔

فضائی ذرائع کے مطابق لاہور میں موسم انتہائی خراب ہونے کے باعث بعض پروازوں کی لینڈنگ ممکن نہ رہی، جس کے نتیجے میں ایک پرواز کا رخ پشاور کی جانب موڑ دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتحال کے دوران انسانی بنیادوں پر لاہور اور امرتسر کے ایئر ٹریفک کنٹرول مراکز کے درمیان رابطہ اور تعاون جاری رہا تاکہ پروازوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنائی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

بیلجیئم کی شہزادی ایلیونور کی اسکول کی تعلیم مکمل، ہائیر ایجوکیشن کے لیے نیدرلینڈانتخاب کرلیا

2030 تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے ہدف کے لیے فیصلہ کن اقدامات ضروری ہیں، وزیر صحت

یاسر حسین نئی مزاحیہ اسٹیج ڈراما ’سو سویٹ‘ کے ساتھ تھیٹر میں واپسی کے لیے تیار

پاک کویت دفاعی تعاون معاہدہ سیکیورٹی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائےگا، پاکستان

ویڈیو

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے علامہ محمد اقبال اسکالرشپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی