اڑھائی سال کے فارمولے کا علم نہیں،موجودہ حکومت مدت پوری کرے گی، محسن نقوی

ہفتہ 13 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آزاد جموں کشمیر (اے جے کے) کی کالعدم ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات تسلیم کیے جانے کے باوجود احتجاج کا سلسلہ جاری رہنا سمجھ سے باہر ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ملکی سیاسی صورتحال، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔

2 چھوڑ کر سارے نکات مانے، پھر بھی راضی نہیں

وزیر داخلہ محسن نقوی نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ’یہ ہماری غلطی ہے کہ ہم کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی ہر ڈیمانڈ مانتے جاتے ہیں۔ وہ جتنے نکات لائے اور ہم نے ان میں سے 2 کو چھوڑ کر سارے مان لیے، لیکن اس کے باوجود وہ راضی نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ریاست کڑے امتحان سے گزر رہی ہے، ایکشن کمیٹی احتجاج کی کال واپس لے، وزیراعظم آزاد کشمیر

کالعدم ایکشن کمیٹی والے پہلے گندم پر رعایت لے گئے، پھر بجلی پر احتجاج شروع کر دیا۔ اب بجلی کی قیمت انتہائی کم کر دی گئی ہے، تب بھی احتجاج کیا جا رہا ہے۔ اس طرح تو پھر ہمیں بھی یہاں احتجاج کرنا چاہیے کیونکہ یہاں بجلی زیادہ مہنگی ہے۔‘

پیٹرولیم قیمتوں پر کنٹرول اور عالمی بحران

تیل کی قیمتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ تیل کی قیمتیں بڑھنے سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے، جس کی بنیادی وجہ عالمی حالات کی خرابی ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ’پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 500 روپے سے بھی تجاوز کرنے لگی تھی، لیکن ہم نے بہت مشکل سے قیمتوں کو کنٹرول کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے خارجہ تعلقات کو استعمال کر کے وقت پر فیول اکٹھا کر لیا تھا، ورنہ ملک میں یکمشت 200 سے ڈھائی سو روپے فی لیٹر کا جمپ لگنا تھا۔ اللہ کا شکر ہے کہ ہم اس بڑے بحران سے بچ گئے اور اب ملک میں حالات کافی بہتر ہیں۔‘

زراعت میں تنزلی پر تشویش اور پاک امریکا ایران امور

وزیر داخلہ نے معیشت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کے شعبے میں ڈاؤن فال (تنزلی) ہونا ہمارے لیے انتہائی پریشان کن ہے۔

مزید پڑھیں:ایکشن کمیٹی احتجاج: برطانیہ میں موجود شرپسند کی قومی املاک کو نقصان پہنچانے کی دھمکی، حقیقت کھل کر سامنے آنے لگی

بین الاقوامی امور پر بات کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا اور ایران کا معاہدہ بہت جلد ہو جائے گا، جس میں وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

اڑھائی، اڑھائی سال کا فارمولا؟ حکومت مدت پوری کرے گی‘

میڈیا نمائندوں کی جانب سے حکومت کی تبدیلی اور ’ڈھائی ڈھائی سال کے فارمولے‘ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیر داخلہ نے دوٹوک مؤقف اختیار کیا۔

انہوں نے کہا کہ’ڈھائی ڈھائی سال کا کوئی بھی منصوبہ میرے علم میں نہیں ہے، یہ افواہیں بے بنیاد ہیں اور موجودہ حکومت ہی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کسی کو مسلح جتھوں کے ذریعے مظفرآباد پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی، رانا ثنااللہ

ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط کل ہوں گے جس کے ساتھ ہی آبنائے ہرمز کھل جائےگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ کی سرکاری مقامات پر شناخت نمایاں کرنے کی کوشش کو جھٹکا، کینیڈی سینٹر سے نام ہٹا دیا گیا

مشرق وسطیٰ میں امن کی جانب اہم پیشرفت، امریکا اور ایران کے درمیان الیکٹرانک دستخطی تقریب کل طے

ایکشن کمیٹی کا عمل غداری کے مترادف ہے، سپریم بار ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کا احتجاج ختم کرنے کا مطالبہ

ویڈیو

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

بھارت کی جانب سے آبی جارحیت ہوئی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں

 فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب