ریاست کڑے امتحان سے گزر رہی ہے، ایکشن کمیٹی احتجاج کی کال واپس لے، وزیراعظم آزاد کشمیر

ہفتہ 13 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ریاست ایک کڑے امتحان سے گزر رہی ہے اور حکومت اپنی رٹ ہر صورت برقرار رکھے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کالعدم ایکشن کمیٹی سے مطالبہ کیاکہ وہ اپنی احتجاجی کال واپس لے، جس کے بعد تمام معاملات پر بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔

فیصل ممتاز راٹھور نے کہاکہ وہ یہ ہرگز نہیں کہیں گے کہ اس وقت آزاد کشمیر کی صورتحال اطمینان بخش ہے۔ ان کے بقول ریاست کو ایک مشکل آزمائش کا سامنا ہے اور اس سے نکلنے کے لیے ذمہ دارانہ طرزِ عمل کی ضرورت ہے۔

انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ احتجاجی مظاہروں کے دوران جان سے جانے والے افراد کے نقصان کا کوئی نعم البدل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے یاد دلایا کہ ماضی میں جب مذاکرات کا عمل شروع ہوا تھا تو اس دوران 14 قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں، تاہم ایکشن کمیٹی نے ان کی بات کو نہ سنجیدگی سے لیا اور نہ ہی اس پر غور کیا۔

مفاہمتی عمل میں حکومت کا کردار مسترد کیا گیا

فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا تھا کہ مفاہمتی عمل میں حکومت آزاد کشمیر کے کردار کو خود ایکشن کمیٹی نے قبول کرنے سے انکار کیا تھا۔

ان کے مطابق کالعدم کمیٹی نے واضح طور پر کہا تھا کہ انہیں ریاستی حکومت کا کردار قبول نہیں اور وہ براہِ راست وفاق کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، لیکن اب تمام تر تنقید آزاد کشمیر حکومت پر کی جارہی ہے۔

وعدوں پر پیش رفت کا دعویٰ

انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے بھی اس بات کا ذکر کیا کہ حکومت آزاد کشمیر کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت جو اقدامات ریاستی حکومت کی ذمہ داری تھے، وہ مکمل کر دیے گئے ہیں، جبکہ وفاق کی جانب سے باقی رہ جانے والے امور کو بھی بجٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

مذاکرات کے لیے احتجاج ختم کرنے کی شرط

وزیراعظم آزاد کشمیر نے ایک بار پھر زور دیتے ہوئے کہاکہ ریاست اپنی عملداری قائم رکھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر احتجاجی کال واپس لے لی جائے تو ہر معاملے پر بات چیت کی جا سکتی ہے، تاہم موجودہ صورتحال میں اس انداز کے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں۔

انہوں نے کہاکہ سب سے پہلے کال آف کرنا ضروری ہے، اس کے بعد تمام معاملات زیر بحث لائے جا سکتے ہیں۔

خواتین اور بچوں کو تحریک کا حصہ بنانے سے متعلق سوال کے جواب میں فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ جو لوگ بھی کسی تحریک یا تاریخ کا حصہ بنتے ہیں، وہ اکثر بے قصور ہوتے ہیں۔ انہیں مختلف خواب دکھائے جاتے ہیں اور وہی باتیں بتائی جاتی ہیں جو وہ سننا چاہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیراماؤنٹ اور وارنر برادرز ڈسکوری کے اربوں ڈالر کے انضمام کو عدالتی حکم سے روک دیا گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر اسپین پر ڈالروں کی بارش، کتنا انعام ملا؟

کینیڈا میں جنگلاتی آگ بے قابو، دھوئیں نے امریکا کے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا

سی پی ایل 2026، صائم ایوب جمیکا کنگز مین اسکواڈ کا حصہ بن گئے

پاکستان اور کینیڈا کا دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں متوقع

کراچی سو رہا تھا، مگر ’منی برازیل‘ جاگ رہا تھا، لیاری میں فٹبال فائنل کی رات کیسی گزری؟

نورین نیازی کے بیان پر عوام کا شدید غصہ، مولانا فضل الرحمان معافی نہ مانگنے پر بضد، کالعدم ایکشن کمیٹی کی بڑی سازش

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں