مریخ سے آگے سفر ممکن بنانے کی کوششیں، مصنوعی گریویٹی اسپیس اسٹیشنز پر کام شروع

اتوار 14 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

امریکی کمپنی ویسٹ (Vast) نے ایسے خلائی اسٹیشنز تیار کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے جو مصنوعی کششِ ثقل پیدا کر کے خلا میں انسانی صحت کو بہتر رکھ سکیں، تاکہ مریخ اور اس سے آگے طویل مشنز ممکن ہو سکیں۔

 خلا میں مصنوعی کششِ ثقل والے اسٹیشنز انسانوں کے لیے لمبے اور محفوظ خلائی سفر کی نئی راہیں کھول سکتے ہیں، جس سے نظامِ شمسی میں مزید دور تک تحقیق اور ممکنہ انسانی آبادکاری کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

امریکی کمپنی ویسٹ 2027 میں اپنا پہلا خلائی رہائشی ماڈیول ’ہیوین-1‘ لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جبکہ اس کے بعد 2030 تک ’ہیوین-2‘ کو ایک بڑے سائنسی پلیٹ فارم کے طور پر فعال کرنے کا منصوبہ ہے۔ ان دونوں منصوبوں کا مقصد خلا میں سائنسی تحقیق، خصوصاً اسٹیم سیلز اور پروٹین کرسٹل گروتھ جیسے تجربات کو آگے بڑھانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسپیس ایکس راکٹ کا ناکارہ حصہ چاند کے مدار میں، اگست میں بڑے ٹکراؤ کا امکان

ماہرین کے مطابق خلا میں طویل قیام کے دوران انسانوں کو صفر کششِ ثقل کے باعث پٹھوں کی کمزوری اور ہڈیوں کی کمزوری جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسی مسئلے کے حل کے لیے مصنوعی کششِ ثقل کا تصور پیش کیا گیا ہے، جس میں خلائی اسٹیشن کو گھما کر سینٹری فیوگل فورس پیدا کی جاتی ہے، جو خلا بازوں کو زمین جیسا احساس فراہم کرتی ہے۔

ویسٹ کے نائب صدر ٹام شیلے کے مطابق اس ٹیکنالوجی کی مدد سے انسان زیادہ دیر تک خلا میں رہ سکتے ہیں اور مریخ سے بھی آگے مشنز ممکن ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کمپنی کا بنیادی مقصد انسانوں کو خلا میں محفوظ رکھنا ہے۔

مصنوعی کششِ ثقل کا خیال نیا نہیں ہے اور اس پر پہلے بھی مختلف سائنسی منصوبے اور نظریات پیش کیے جا چکے ہیں، تاہم لاگت اور تکنیکی مشکلات کے باعث انہیں عملی شکل نہیں دی جا سکی۔ اب مختلف کمپنیاں اور ادارے اس سمت میں دوبارہ سرگرم ہیں، جسے مستقبل کی خلائی تحقیق میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک بھر میں گرمی کی لہر، کراچی میں گرم و مرطوب بادل، لاہور میں دوبارہ تپش، بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

مشکل وقت میں ریاست بچانے کا فیصلہ، تاریخ وزیراعظم شہباز شریف کے کردار کو یاد رکھے گی، عطا تارڑ

آزادکشمیر اسمبلی میں مہاجرین کی نشستیں کیوں ضروری ہیں اور آئین کیا کہتا ہے؟

پیراگوئے میں پہلی بار میٹھے پانی میں حیران کردینے والی نئی نسل کی جیلی فش دریافت

’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کا امرتسر کے بعد بنگلورو اور جے پور میں بھی بڑے احتجاج کا اعلان

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں