اسپیس ایکس راکٹ کا ناکارہ حصہ چاند کے مدار میں، اگست میں بڑے ٹکراؤ کا امکان

منگل 12 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے فالکن 9 راکٹ کا ایک ناکارہ حصہ اس وقت چاند کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے اور توقع ہے کہ یہ 5 اگست 2026 کو چاند کی سطح سے ٹکرا جائے گا۔

پروجیکٹ پلوٹو کے ذریعے خلا میں موجود اجسام کی نگرانی کرنے والے ماہرِ فلکیات بل گرے کے مطابق یہ 450 ٹن وزنی دھاتی ٹکڑا تقریباً 5,400 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چاند کے آئن اسٹائن کریٹر کے قریب ٹکرائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ناسا کے خلائی جہاز کی 14 سال بعد زمین پر واپسی، کیا لوگوں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

 5 منزلہ عمارت جتنا بڑا یہ خلائی کچرا گزشتہ ایک سال سے خلا میں غیر منظم طریقے سے گردش کررہا تھا، جسے زمین، چاند، سورج اور دیگر سیاروں کی کششِ ثقل اب اس کے آخری انجام کی طرف کھینچ رہی ہے۔

یہ راکٹ جنوری 2025 میں چاند پر لینڈرز لے جانے کے مشن پر روانہ ہوا تھا اور تب سے اس کا بالائی حصہ خلا میں بھٹک رہا تھا۔ بل گرے کا کہنا ہے کہ اگرچہ سورج کی شعاعیں ایسے اجسام پر تھوڑا اثر ڈالتی ہیں، لیکن ان کی حرکت کا اندازہ لگانا کافی حد تک ممکن ہوتا ہے، 5 اگست کو یہ راکٹ اور چاند اپنے مداروں کے اس مقام پر ہوں گے جہاں ان کا ٹکراؤ یقینی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پُراسرار چیز جلتے ہوئے آسمان سے نیچے آگری، ویڈیو وائرل

اگرچہ زمین سے اس ٹکراؤ کا نظارہ کرنا ممکن نہیں ہوگا، تاہم سائنسدانوں کو امید ہے کہ چاند کے گرد چکر لگانے والے مصنوعی سیارے (سیٹلائٹس) اس ٹکراؤ کے نتیجے میں بننے والے نئے گڑھے کی تصاویر حاصل کر سکیں گے، جس سے انسانی ساختہ کچرے کے اثرات کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘