امریکا اور ایران امن معاہدے کے قریب، اسرائیل کی جانب سے لبنان پر مزید کوئی حملہ نہیں ہونا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ

اتوار 14 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیروت پر ہونے والے حالیہ اسرائیلی حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی نہیں ہونی چاہیے تھی، خصوصاً ایسے وقت میں جب ایران کے ساتھ امن معاہدے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہو رہی ہے اور فریقین ایک معاہدے کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل، پاکستان کی کامیاب سفارتکاری نے دنیا کو بڑی مشکل سے بچا لیا

سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ اسرائیل کو اپنے خلاف خطرات سے دفاع کا حق حاصل ہے، تاہم جس حملے کے جواب میں یہ کارروائی کی گئی، وہ انتہائی معمولی اور غیر اہم نوعیت کا تھا۔

انہوں نے کہاکہ اس واقعے میں نہ کوئی شخص ہلاک ہوا، نہ زخمی ہوا اور نہ ہی کسی کو کوئی نقصان پہنچا، اس لیے اسے اس اہم سفارتی عمل میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ہم ایک ایسے معاہدے کے بہت قریب ہیں جو نہ صرف پورے خطے بلکہ لبنان میں بھی امن کے قیام کا سبب بن سکتا ہے، لہٰذا تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی لانی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہاکہ لبنان میں اسرائیل کی جانب سے مزید کوئی حملہ نہیں ہونا چاہیے، تاہم اسی طرح کسی دوسرے فریق، بشمول حزب اللہ کو بھی اسرائیل کے خلاف مزید کارروائیوں سے باز رہنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور یورپی یونین کا امریکا ایران پیش رفت پر تبادلہ خیال، سفارتکاری کو مسئلے کا حل قرار

امریکی صدر کے مطابق یہ ایک طویل اور خوبصورت امن کے آغاز کا موقع ثابت ہو سکتا ہے، اسے ضائع نہ کریں۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے پر الیکٹرانک دستخط آج ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، تاہم اسرائیل نے بیروت کے جنوبی علاقے کی عمارت پر فضائی حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی حملے کے باعث امریکا ایران معاہدے پر دستخط کی تقریب اب کچھ گھنٹوں بعد ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان میں پہلی بار چینی ڈریگن بوٹ فیسٹیول، دریائے کابل پر پاک چین دوستی کا تاریخی جشن

مخصوص سیاسی جماعت سے وابستہ ٹرول اکاؤنٹس اشتعال پھیلا رہے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

میرے محکمے میں 20 ارب سے زیادہ کی کرپشن ہوئی، بدعنوان عناصر کو سزا دلانا چاہتے ہیں، سعید غنی

بنگلہ دیشی کسان کا جرمنی سے عشق، 7 کلومیٹر طویل پرچم لہرا دیا، وجہ انتہائی انوکھی!

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں