پاکستان اور یورپی یونین کا امریکا ایران پیش رفت پر تبادلہ خیال، سفارتکاری کو مسئلے کا حل قرار

جمعہ 12 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی خارجہ امور کی نمائندہ اور نائب صدر کاجا کالس سے امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ پیش رفت پر گفتگو کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امریکا ایران معاملات میں جاری سفارتی کوششوں اور حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران دونوں جانب سے مسلسل سفارتی رابطوں کے نتیجے میں ہونے والی پیش رفت کا خیرمقدم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی سفارتکاری رنگ لے آئی، اسحاق ڈار نے اہم پیشرفت کی تصدیق کر دی

بیان کے مطابق پاکستان اور یورپی یونین نے امید ظاہر کی کہ یہ سفارتی کوششیں جلد ایک پائیدار مفاہمت اور پرامن حل کی جانب پیش رفت کا باعث بنیں گی۔

دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تنازعات کے حل اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی مؤثر راستہ ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق یہ رابطہ 12 جون 2026 کو اسلام آباد میں ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خستہ حال پل ٹوٹنے سے بھاری ٹرک ندی میں جا گرا، خیبر پختونخوا سے ہولناک حادثے کی ویڈیو وائرل

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ سے ملاقات کے 3 دن بعد طالبہ نے خودکشی کرلی

اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات:شکیل شیخ گروپ کی 26 سالہ حکمرانی ختم جے جے گروپ کا کلین سویپ

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

جنوب مغربی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی