امریکا میں اسکائی ڈائیونگ طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 12 افراد ہلاک

پیر 15 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست میسوری میں ایک اسکائی ڈائیونگ طیارہ حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 11 اسکائی ڈائیورز اور ایک پائلٹ سمیت تمام 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق اسکائی ڈائیونگ کمپنی کے زیر استعمال طیارے نے اتوار کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 11 بج کر 20 منٹ پر پرواز بھری۔

بیٹس کاؤنٹی ایمرجنسی مینجمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ طیارہ مطلوبہ بلندی حاصل کرنے میں ناکام رہا، جس کے بعد اس نے اچانک بائیں جانب تیز موڑ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاگارڈیا میں خوفناک طیارہ حادثہ، فضائی میزبان معجزانہ طور پر کیسے زندہ بچ گئیں؟

بعد ازاں طیارہ بٹلر میموریل ایئرپورٹ سے تقریباً 200 گز کے فاصلے پر گر کر تباہ ہوگیا۔

بیٹس کاؤنٹی کے شیرف چیڈ اینڈرسن نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ واقعے کو ’بڑے جانی نقصان‘ کے حادثے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ کوئی کمرشل ایئرلائن نہیں تھا بلکہ مقامی ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے والا ایک مقامی طیارہ تھا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق حادثے کا شکار طیارہ پیسیفک ایرو اسپیس پی 750 ماڈل کا تھا اور یہ ایئرپورٹ سے روانگی کے دوران گر کر تباہ ہوا۔

ادارے نے بتایا کہ حادثے کے وقت طیارے کو فضائی ٹریفک کنٹرول کی خدمات فراہم نہیں کی جا رہی تھیں کیونکہ اس فضائی حدود میں پرواز کے لیے مسلسل رابطہ ضروری نہیں تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق امدادی اہلکاروں نے حادثے کے بعد علاقے کا جائزہ لیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا کسی اسکائی ڈائیور نے حادثے سے قبل طیارے سے چھلانگ لگائی تھی یا نہیں۔

مزید پڑھیں: ‘سیٹ تبدیل نہ کرتا تو آج زندہ نہ ہوتا’ طیارہ حادثہ میں بچ جانے والا خوش قسمت مسافر

شیرف چیڈ اینڈرسن نے بتایا کہ جاں بحق افراد کے بعض اہلِ خانہ نے حادثہ اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ تاہم حکام نے تاحال متاثرین کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

بٹلر شہر امریکی شہر کنساس سٹی کے جنوبی علاقے سے تقریباً 50 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق حادثے کی تحقیقات نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی سربراہی میں جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب میں نایاب ریم غزال کی جنگلی ماحول میں افزائشِ نسل دوبارہ شروع

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا بھر میں تسلیم، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، رانا قاسم نون

معروف اداکارہ محض 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

پاکستان اور برطانیہ میں اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، اصلاحات اور علاقائی استحکام پر تفصیلی تبادلۂ خیال

وزیرِ خزانہ اور برطانوی وزیر ہمیش فاکنر کے درمیان علاقائی صورتحال سمیت اقتصادی منظرنامے پر تبادلۂ خیال

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ