آزاد کشمیر انتخابات: مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹنگ کل ہوگی

ہفتہ 1 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے انتخابی مہم ختم ہوگئی، جبکہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ کل بروز اتوار ہوگی۔

قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے مظفرآباد ڈویژن کے 3 اضلاع کی 9 نشستوں اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر کل، 2 اگست کو پولنگ ہوگی۔

مظفرآباد ڈویژن کے 3 اضلاع کی 9 نشستوں پر رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 9 ہزار 621 ہے، جن میں 4 لاکھ 27 ہزار 955 مرد اور 3 لاکھ 81 ہزار 666 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات: کون سے سابق وزرائے اعظم اس معرکے کا حصہ ہیں؟

پولنگ کے لیے مظفرآباد ڈویژن بھر میں ایک ہزار 483 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جہاں ووٹرز اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مہاجرین کی 12 نشستوں کے لیے بھی 2 اگست کو پولنگ ہوگی۔ جموں اور ویلی کی 6، 6 نشستوں پر ملک کے مختلف شہروں میں مقیم کشمیری ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

جموں کی 6 نشستیں ایل اے 34 جموں ون سے ایل اے 39 جموں سکس تک، جبکہ ویلی کی 6 نشستیں ایل اے 40 ویلی ون سے ایل اے 45 ویلی سکس تک ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر: انتخابات 3 مرحلوں میں کرانے کے فیصلے سے سیاسی منظر نامہ تبدیل، کس جماعت کو فائدہ ہوگا؟

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں سے نکل کر اپنا ووٹ ضرور ڈالیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر عوام ووٹ ڈالنے سے گریز کریں گے تو مسائل جلسوں، جلوسوں اور احتجاج کے ذریعے حل نہیں ہوں گے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یہ آزاد کشمیر کی تاریخ کا مشکل ترین انتخاب ہے۔ اگر حالات اسی طرح رہے تو راولاکوٹ میں انتخابات کے شیڈول میں رد و بدل کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مظفرآباد کے 2 حلقے، ایل اے 28 لچھراٹ اور ایل اے 31 کھاوڑہ، انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

بیلجیم، گھر کی مرمت کے دوران دیوار سے 2 ارب 89 کروڑ کا سونا نکل آیا، اصل وارث کون؟، نئی بحث شروع

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

طالبان قیادت کے بیانات پر پاکستان کا مؤقف، افغانستان میں دہشتگردی اور حکومتی طرزِ عمل پر سوالات

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی