وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بیماری کے بعد پہلی بار منظر عام پر، اہم اجلاس کی صدارت

پیر 15 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بیماری کے بعد صحتیاب ہوکر پہلی بار منظر عام پر آئی ہیں، انہوں نے محرالحرام کے حوالے سے لاہور میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں محرم الحرام سے متعلق سخت فیصلے، کن چیزوں پر پابندی ہوگی؟

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبہ بھر میں صفائی اور سیکیورٹی کے شاندار انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ نے انتہائی محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے ایک مؤثر کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے آر پی اوز، ڈی پی اوز، سیکرٹری ہوم اور دیگر متعلقہ حکام کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کی ٹیم اور پنجاب بھر کی سترہ فیلڈ فارمیشنز نے عید کے دنوں میں مثالی خدمات انجام دیں، جس کے باعث قربانی کے بعد صفائی آپریشن بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل ہوا جبکہ عیدگاہوں اور مساجد کی صفائی کے انتظامات بھی انتہائی قابلِ ستائش رہے۔

 مریم نواز شریف نے واضح کیا کہ تمام اداروں نے ایک مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت کام کیا ہے اور انتظامی امور کے لیے ایک جامع اور مؤثر بلو پرنٹ تیار کیا گیا ہے کیونکہ پہلی بار معاملات کو رسمی انداز کے بجائے گہرائی، سنجیدگی اور عملی بنیادوں پر دیکھا جا رہا ہے اور ہر پہلو کا تفصیلی جائزہ لے کر انتظامی امور میں شفافیت اور کارکردگی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام، سندھ کے بعد پنجاب میں بھی دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کامیابی پر اکتفا کرنا ہماری پالیسی نہیں بلکہ ہمارا ہدف ہر آنے والے مرحلے کو پچھلے انتظامات سے بہتر بنانا ہے، اس لیے محرم الحرام کے دوران امن و امان اور عوامی تحفظ کو اولین ترجیح بناتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کارکردگی کی ایک نئی مثال قائم کی جاسکے۔

انہوں نے حکم دیا کہ حساس اور اہم علاقوں میں خصوصی سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں اور ضرورت پڑنے پر اضافی نفری کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جائے جبکہ مجالس اور جلوسوں کی مؤثر نگرانی کا سلسلہ مسلسل جاری رہنا چاہیے۔

@wenewspkوزیراعلیٰ مریم نواز سرجری کے بعد پہلی بار منظرِ عام پر آ گئیں!اجلاس سے اہم خطاب! واپس آتے ساتھ ہی دبنگ احکامات جاری !

♬ original sound – wenewspk

 مریم نواز شریف نے محرم الحرام کے حوالے سے علمائے کرام اور مذہبی قیادت کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام علمائے کرام اور رائے ساز شخصیات انتظامیہ سے بھرپور تعاون کر رہی ہیں اور علاقائی حالات کے پیشِ نظر امن و امان برقرار رکھنا ہماری سب سے بڑی ترجیح ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محرم میں عزاداروں کو ہر ممکن سہولت اور تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ انہیں یہ احساس ہو کہ حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ پر کامیاب صفائی آپریشن: پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے لیے خراجِ تحسین کی قرارداد

انہوں نے شدید گرمی کے پیشِ نظر تمام افسران کو فیلڈ میں متحرک رہنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ جلوسوں کے راستوں پر ٹھنڈے پانی اور شربت کی سبیلیں یقینی بنائی جائیں اور حکومتِ پنجاب کی جانب سے مفت پانی اور شربت کی فراہمی کو مسلسل جاری رکھا جائے،اس کے علاوہ جلوسوں کے روٹس پر پانی کا چھڑکاؤ، صفائی کے انتظامات، واضح سائن ایج کی تنصیب اور راستوں سے تمام رکاوٹیں اور تعمیراتی ملبہ فوری ہٹانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

مریم نواز شریف نے خاص طور پر تاکید کی کہ صوبے میں کسی بھی مقام پر کھلا مین ہول یا خطرناک جگہ نظر نہیں آنی چاہیے اور تمام کھلے مین ہولز اور سیوریج پوائنٹس کو فوری طور پر محفوظ بنایا جائے۔ انہوں نے ریسکیو، میڈیکل اور ایمرجنسی سروسز کو چوبیس گھنٹے الرٹ رکھنے اور فیلڈ ہسپتالوں سمیت طبی کیمپوں کی مؤثر تعیناتی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ محرم کے دوران قائم کیے جانے والے تمام معلوماتی اور سیکیورٹی کیمپوں کا ڈیزائن اور شناخت یکساں ہونی چاہیے کیونکہ شہریوں کی سہولت، تحفظ اور فلاح و بہبود پنجاب حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دفتر چھوڑیں اور فیلڈ میں آئیں، وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کا عید الاضحیٰ پر افسران کو فرنٹ لائن پر رہنے کا سخت حکم

یاد رہے کہ چند دن قبل پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی لاہور کے شریف میڈیکل سٹی اسپتال میں بڑی اہم سرجری کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز ایک بڑے آپریشن کے بعد اسپتال سے گھر منتقل ہوگئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں موجود ہونے کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب نے عید کے پہلے روز صوبے میں سیکیورٹی، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کی نگرانی جاری رکھی۔

واضح رہے کہ نومبر 2024 میں بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو طبیعت ناساز ہونے پر شریف میڈیکل سٹی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

اس وقت مریم اورنگزیب نے بتایا تھا کہ ان کے تھائرائیڈ کے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ کو ہراساں کرنے کا معاملہ، وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کا قانون کے مطابق سخت کارروائی کا اعلان

گزشتہ ماہ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے مریم نواز کے کینسر میں مبتلا ہونے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں مکمل طور پر جھوٹی خبر قرار دیا تھا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کسی کی زندگی سے متعلق اس قسم کا جھوٹا پروپیگنڈا قابل مذمت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران جنگ کے بعد چین کا سفارتی اثر و رسوخ بڑھ گیا، سی این این کی رپورٹ میں دعویٰ

یلو اسٹون میں خلائی مخلوق کی تلاش، سائنسدانوں کی تحقیق سے مریخ پر زندگی کے شواہد ملنے کی امید

امریکا اور ایران کے ایلچی مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ، سیز فائر کے باوجود لبنانی علاقوں پر اسرائیلی حملے جاری

پاک فوج میں بغاوت کی بات کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے، کشمیری قیادت کا مطالبہ

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر ازبکستان کی پاکستان کو مبارکباد، سفارتی کردار اور امن کوششوں کو سراہا

ویڈیو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی، اسلام آباد کے شہریوں میں خوشی کی لہر

شہباز شریف کا وعدہ پورا، پیٹرول کی قیمت میں 74روپے کمی، امریکی نائب صدر نے اسرائیل کو کھری کھری سنادیں، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو خراج تحسین

فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا، جنگ ختم نہ ہونے پر پیٹرول کی قیمت 10ہزار روپے ہوتی؟

کالم / تجزیہ

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘