نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور اہم عالمی و علاقائی امور پر تفصیلی بات چیت کی۔
گفتگو کے دوران اطالوی وزیر خارجہ نے اپنی وزیر اعظم جارجیا میلونی کی طرف سے پاکستان کی ان کامیاب ثالثی کوششوں کو سراہا، جس کی بدولت امریکہ اور ایران کے درمیان ایک اہم سفارتی مفاہمت ممکن ہو سکی ہے۔ اسحاق ڈار نے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرنے پر اطالوی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ بالخصوص لبنان سمیت پورے خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے اس پاک امریکی اور ایرانی مفاہمت پر مکمل عمل درآمد کرنے اور بین الاقوامی کوششوں کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 received a telephone call today from his Italian counterpart, Antonio Tajani @Antonio_Tajani.
DPM/FM thanked the Italian side, including Prime Minister Giorgia Meloni’s appreciation of Pakistan’s… pic.twitter.com/XVtvdAzeWz
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) June 15, 2026
دونوں رہنماؤں نے اس بات کو خاص طور پر اجاگر کیا کہ اسٹریٹ آف ہارمز کا دوبارہ کھلنا ایک انتہائی مثبت قدم ہے، جس سے عالمی توانائی کی سپلائی، بین الاقوامی تجارت اور دنیا بھر کی معیشت کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔
ٹیلی فونک گفتگو کے دوران پاکستان اور اٹلی کے مابین دوطرفہ تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور حال ہی میں سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کا بھرپور خیرمقدم کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور مستقبل میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔














