جرمن شہری کا حیران کن عالمی ریکارڈ: ایک منٹ میں سوا کلوگرام شہد چٹ کرگیا

پیر 15 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شہد دنیا کی سب سے پسندیدہ اور قدرتی میٹھی غذاؤں میں سے ایک ہے تاہم جرمنی میں ایک شخص نے اسے ایسے انداز میں استعمال کر کے سب کو حیران کر دیا کہ یقین کرنا مشکل ہو گیا۔

یہ پڑھیں: پہلوانوں کی طرح کھانے والی یوٹیوبر ایک ماڈل جیسی دبلی پتلی، آخر ماجرا کیا ہے؟

جرمنی سے تعلق رکھنے والے نوجوان اینڈرے اورٹولف، جو غیر معمولی فوڈ چیلنجز میں حصہ لینے کے لیے مشہور ہیں، نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ شہد کھانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

یہ دلچسپ اور حیران کن ریکارڈ جرمنی کے شہر آگسبرگ میں بنایا گیا جہاں اورٹولف نے صرف 60 سیکنڈ کے اندر 1,273 گرام (تقریباً 44.91 اونس) شہد کھا لیا جو 2 پاؤنڈ سے بھی زیادہ مقدار بنتی ہے۔

انہوں نے ایک بڑے چمچ کے ذریعے بالٹی سے مسلسل شہد کھایا تاہم اس رفتار کو دیکھ کر عام انسان کے لیے اسے برداشت کرنا یا نقل کرنا انتہائی مشکل محسوس ہوتا ہے۔

مزید پڑھیے: مرد زیادہ گوشت کھاتے ہیں یا خواتین، نئی تحقیق کیا کہتی ہے؟

ماہرین کے مطابق شہد جیسی گاڑھی اور میٹھی چیز کو اس رفتار سے کھانا نہ صرف غیر معمولی مہارت اور برداشت کا تقاضا کرتا ہے بلکہ یہ ایک بڑی جسمانی اور ذہنی تیاری کا بھی نتیجہ ہوتا ہے۔

اینڈرے اورٹولف کا یہ کارنامہ ان کی غیر معمولی اسپیڈ، مستقل مزاجی اور مختلف فوڈ چیلنجز میں تجربے کا واضح ثبوت سمجھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: کونسی غذائیں جسم کی خوشبو کو پرکشش بناتی ہیں؟

یہ مقابلہ جرمنی کے شہر آگسبرگ میں منعقد ہوا تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ اسے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے باضابطہ طور پر تسلیم کیا گیا ہے یا نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘