ایران امریکا معاہدہ: ایلومینیم کی قیمتیں 2 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

پیر 15 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لندن میں ایلومینیم کی قیمتیں پیر کے روز گزشتہ ڈھائی ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں جس کی بڑی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان ایک ابتدائی فریم ورک معاہدہ بتایا جا رہا ہے جس کے تحت دونوں ممالک نے جنگ ختم کرنے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 19 جون کو جنیوا میں ایران امریکا امن معاہدہ تقریب کی میزبانی پاکستان کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف

لندن میٹل ایکسچینج میں 3 ماہ کے کنٹریکٹ کے تحت ایلومینیم کی قیمت 3.0 فیصد کمی کے ساتھ 3,430 ڈالر فی میٹرک ٹن رہی جبکہ دن کے دوران یہ 3,408 ڈالر تک گر گئی، جو 30 مارچ کے بعد سب سے کم سطح ہے۔

امریکی اور ایرانی حکام کے مطابق یہ معاہدہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور توانائی و تجارتی راستوں کو دوبارہ فعال بنانے کی کوشش ہے۔ اس پیشرفت کے بعد تیل کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی تاہم آبنائے ہرمز سے گزرنے والی شپنگ ابھی مکمل طور پر بحال نہیں ہوئی۔

یہ بحری راستہ، جہاں سے خلیجی ممالک کی بڑی مقدار میں دھاتیں اور خام مال عالمی منڈیوں تک پہنچایا جاتا ہے، فروری کے آخر سے بند یا محدود ہے۔ اس کے دوبارہ کھلنے سے خلیجی خطے سے ایلومینیم کی برآمدات میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے جو عالمی سپلائی کا تقریباً 9 فیصد حصہ فراہم کرتا ہے۔

مزید پڑھیے: امریکا ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر، عالمی معیشت کے لیے مثبت پیشرفت ہے، وزیر خزانہ

تاہم شپنگ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ اس راستے پر مکمل اعتماد بحال ہونے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں، اور بحری نقل و حرکت صرف اسی صورت میں دوبارہ شروع ہوگی جب سیکیورٹی صورتحال مکمل طور پر یقینی ہو جائے گی۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق ایلومینیم کی قیمتوں میں یہ کمی تکنیکی عوامل کی وجہ سے بھی ہوئی ہے کیونکہ قیمتیں گزشتہ ہفتے 50 روزہ موونگ ایوریج سے نیچے آ گئیں، جو ایک اہم تکنیکی سطح سمجھی جاتی ہے۔

ادھر دیگر دھاتوں کی مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ کاپر کی قیمت میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا، زنک میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ ٹن اور نکل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران جنگ بندی معاہدہ، ’پاکستان نے ثابت کر دیا کہ وہ امن کا سفیر ہے‘

ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں میں دھاتوں کی عالمی قیمتوں کا انحصار امریکا اور ایران کے مذاکرات، آبنائے ہرمز کی صورتحال اور عالمی معاشی اعتماد پر ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

عبدالعلیم خان نے ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی

کیا ٹام ہالینڈ ہمیشہ کے لیے اسپائیڈر مین کو الوداع کہنے والے ہیں؟

وزیراعظم نے ورلڈ بینک کی مالیاتی رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘