افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی عالمی امن کے لیے خطرہ، یورپی یونین کی پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت

منگل 16 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی کو علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے یورپی یونین نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:افغانستان کو شکست، پاکستان نے 74 سال بعد بڑا بین الاقوامی فٹبال ٹائٹل جیت لیا

یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان جِل برٹران نے آمو ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ حقیقت کسی سے پوشیدہ نہیں کہ فتنہ الخوارج سمیت متعدد بین الاقوامی دہشتگرد گروہ افغان سرزمین پر موجود ہیں اور ان کی سرگرمیاں خطے کے امن کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب پاکستان کو سرحد پار دہشتگردی اور پرتشدد کارروائیوں کا سامنا ہو تو ایسے حالات میں اس سے خاموش رہنے کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ جِل برٹران کے مطابق یورپی یونین داعش خراسان کو افغانستان سے جنم لینے والے سب سے بڑے عالمی دہشتگرد خطرات میں شمار کرتی ہے۔

یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی نے مزید کہا کہ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی پر روس، چین، امریکا اور یورپی یونین پہلے ہی اپنے خدشات کا اظہار کر چکے ہیں اور عالمی برادری اس مسئلے کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔

دفاعی اور علاقائی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین سے جنم لینے والی دہشتگردی کے خطرات پر یورپی یونین سمیت مختلف عالمی قوتوں کی تشویش اس امر کی عکاس ہے کہ یہ معاملہ محض افغانستان کا داخلی مسئلہ نہیں بلکہ پورے خطے اور دنیا کے امن سے جڑا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:افغانستان سے ٹی ٹی پی اور داعش خراسان کے خطرات پر روس کا اقوام متحدہ میں تشویش کا اظہار

ماہرین کے مطابق دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے حقِ دفاع کی یورپی حمایت اس مؤقف کو مزید تقویت دیتی ہے کہ دہشتگردی کے سدباب کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے اور خطے کے امن کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور برطانیہ میں اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، اصلاحات اور علاقائی استحکام پر تفصیلی تبادلۂ خیال

وزیرِ خزانہ اور برطانوی وزیر ہمیش فاکنر کے درمیان علاقائی صورتحال سمیت اقتصادی منظرنامے پر تبادلۂ خیال

نیا البم کب آئے گا؟ عاطف اسلم نے بڑا اعلان کردیا

موسمیاتی تبدیلی کا سنگین خطرہ: دنیا کے قریباً تمام بچے ماحولیاتی آفات کی زد میں، یونیسف

نواز شریف نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ن لیگ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ