مالے میں کھیلے گئے ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو 0-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
اس فتح کے ساتھ پاکستان نے 1991 کے ساؤتھ ایشین گیمز کے بعد پہلی مرتبہ کسی سینیئر مردوں کے بین الاقوامی فائنل میں کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: نیوکاسل یونائیٹڈ کے سابق اسٹار ’نولبرٹو سولانو‘ پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
اس سے قبل پاکستان نے مالدیپ کو 0-2 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا تھا۔
PAKISTAN ARE THE CHAMPIONS! 🇵🇰⚽️
Shaheens beat Afghanistan 2-0 courtesy a stunning bicycle kick goal from Shayek Dost and a late strike from Harun Hamid to win the Diamond Jubilee International Football Tournament! 💚
Feels great to win a football trophy, that too after god… pic.twitter.com/gVuSfd7Vcy
— Ather Salem® (@AthSal01) June 10, 2026
مزید برآں، یہ پاکستان کا 1952 کے ایشین کواڈرینگلر فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد پہلا باقاعدہ بین الاقوامی ٹائٹل ہے، اس ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت مشترکہ چیمپئن قرار پائے تھے۔
بدھ کو نیشنل فٹبال اسٹیڈیم، مالے میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستانی ٹیم نے آغاز ہی سے کھیل پر اپنی گرفت مضبوط رکھی اور زیادہ تر وقت گیند اپنے پاس رکھی۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے 35 سال بعد فٹبال کا بڑا عالمی مقابلہ جیت کر تاریخ رقم کردی، مالدیپ کو0-3 سے شکست
پاکستان کو 24ویں منٹ میں برتری اس وقت ملی جب فارورڈ شایاک دوست نے شاندار بائی سائیکل کِک کے ذریعے گیند جال میں پہنچا دی۔
مڈفیلڈر اوٹس خان کی باکس کے اندر غلط کِک کے بعد گیند بلند ہو کر دوست کے سامنے آئی جسے انہوں نے خوبصورت انداز میں گول میں تبدیل کر دیا۔
HARUN HAMID WINS THE DIAMOND JUBILEE INTERNATIONAL CUP FOR PAKISTAN!
Pakistan's first major win since 1991 SAF Games football gold and the 1952 Colombo Cup jointly shared with India!#PAKvAFG #PakistanFootball pic.twitter.com/VvUgWu4f3U
— FootballPakistan.com (@FootballPak) June 10, 2026
گول کے بعد افغانستان نے پہلے ہاف میں برابری کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔
تاہم پاکستانی دفاع نے انہیں کامیاب نہ ہونے دیا اور پہلا ہاف پاکستان کی 0-1 کی برتری کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
مزید پڑھیں: میڈ ان پاکستان فٹبال کے معیار سے انتہائی خوش ہیں، واشنگٹن ڈی سی فٹبال کلب
دوسرے ہاف میں بھی مقابلہ اسی انداز میں جاری رہا، افغانستان نے متعدد حملے کیے لیکن پاکستان نے انہیں گول کرنے کا موقع نہ دیا۔
پاکستان کی جانب سے کئی تبدیلیاں بھی کی گئیں، کھیل کے آخری لمحات میں ہارون حمید نے گول کرکے پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم کردی۔

یوں پاکستان نے افغانستان کو 0-2 سے شکست دے کر ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔
پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی
گول کیپرز: ثاقب حنیف، یوسف بٹ اور حسن علی۔
ڈیفنڈرز: عبداللہ اقبال، محمد فضل، عبداللہ شاہ، عیسیٰ سلیمان، محب آفریدی، مامون موسیٰ، علی نیازی اور حارث زیب۔
مڈفیلڈرز: عادل نبی، رئیس نبی، عالمگیر غازی، حیان خٹک، علی آغا اور اوٹس خان۔
فارورڈز: شایاک دوست، عمر نواز، علی شاہ، علی خان، صمد ارشاد اور ہارون حمید۔













