پنجاب میں صاف پانی کے نظام کی بہتری، اے آئی ٹیکنالوجی سے نگرانی مزید مؤثر بنانے کا اعلان

جمعرات 18 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے اے آئی و خصوصی اقدامات علی ڈار نے پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کے جاری منصوبوں اور اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

دورے کے موقع پر چیئرمین چوہدری زاہد اکرم اور سی ای او کیپٹن (ر) سید علی اصغر نے ان کا استقبال کیا۔ مشیر وزیراعلیٰ کو پانی کی فراہمی، معیار کی نگرانی اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور اٹلی کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، پنجاب سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کا مرکز بن رہا ہے، علی ڈار

علی ڈار نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ای گورننس کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ عوامی خدمات کی فراہمی میں شفافیت اور رفتار کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پانی کے معیار کی نگرانی اور مینجمنٹ سسٹمز کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے مزید مؤثر بنایا جائے گا، جس سے نہ صرف معیار بہتر ہوگا بلکہ بروقت مسائل کی نشاندہی بھی ممکن ہو سکے گی۔

مشیر وزیراعلیٰ کے مطابق اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے عوامی خدمات کے معیار میں نمایاں بہتری لائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کو اے آئی پر مبنی جدید گورننس ماڈل میں ڈھالنے کے لیے اقدامات جاری، علی ڈار

علی ڈار نے مزید کہا کہ پنجاب میں اے آئی کے استعمال کا دائرہ کار مسلسل بڑھایا جا رہا ہے تاکہ گورننس کے نظام اور عوامی سہولیات میں دیرپا اور نمایاں بہتری لائی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی فوجی سازوسامان واپس لے سکتے ہیں، ٹرمپ

برطانیہ میں روسی ’شیڈو فلیٹ‘ ٹینکر کے بھارتی کپتان پر پابندیوں کی خلاف ورزی کا الزام، مقدمہ درج

مچھر کچھ لوگوں کو زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟ نئی تحقیق میں اہم اور حیران کن انکشاف سامنے آگیا

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پیٹرول کی طلب میں کمی، قیمتوں میں کمی کی امیدیں بڑھ گئیں

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ