زمین کی طرف بڑھتی ہوئی رصد گاہ کو بچانے کے لیے ناسا کا غیر معمولی آپریشن

جمعرات 18 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ‘ناسا’ نے خلا میں موجود اپنی ایک انتہائی اہم ترین رصد گاہ کو تباہی سے بچانے کے لیے ایک ہنگامی اور غیر معمولی ریسکیو مشن کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سال 2004 میں خلا میں بھیجی جانے والی ‘نیل گہرلز سوئفٹ آبزرویٹری’ تیزی سے زمین کی طرف گر رہی ہے اور اس کا مدار 600 کلومیٹر سے کم ہو کر اب صرف 370 کلومیٹر رہ گیا ہے جس کی وجہ سے یہ سال 2026 کے اختتام سے قبل ہی زمین کے ماحول میں داخل ہو کر جل سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 8  سالہ بچے نے ناسا کی غلطی پکڑلی، ایجنسی کا بھی فراخدلانہ اعتراف

 سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ستاروں کے پھٹنے، گاما ریز، ایکس ریز اور الٹرا وائلٹ شعاعوں کا مشاہدہ کرنے والی اس منفرد دوربین کی تباہی سے کائناتی دنیا پر تحقیق کرنے والے اداروں کو ایک بہت بڑا دھچکا لگے گا۔

ماہرین کے مطابق سورج کے 11 سالہ چکر کے شدید ترین مرحلے (سولر میکسیمم) کی وجہ سے زمین کی بالائی فضا پھیل گئی ہے جس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی رگڑ نے سوئفٹ ٹیلی اسکوپ کو وقت سے پہلے نیچے دھکیل دیا ہے حالانکہ اسے سال 2030 تک فعال رہنا تھا۔

اس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ناسا نے ایک اسٹارٹ اپ کمپنی ‘کیٹالسٹ اسپیس ٹیکنالوجیز’ کو 30 ملین ڈالر کا معاہدہ دیا ہے جس نے ریکارڈ 7 ماہ کی مدت میں ایک خاص ’لنک‘ خلائی جہاز تیار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ناسا کا دلچسپ ٹول: جنگلات، پہاڑوں پر اپنا نام لکھا دیکھیں

یہ 400 کلوگرام وزنی خلائی جہاز پیگاسس ایکس ایل راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا جائے گا جو اپنے تین روبوٹک ہاتھوں کی مدد سے سوئفٹ ٹیلی اسکوپ کو جکڑ لے گا۔

سائنسی منصوبے کے تحت یہ ریسکیو جہاز اگلے 6 ہفتوں کے دوران سوئفٹ ٹیلی اسکوپ کو بتدریج اوپر لے جائے گا اور اسے دوبارہ اس کے پرانے 600 کلومیٹر والے محفوظ مدار میں بحال کر دے گا۔

خلائی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سوئفٹ جیسی لچک اور انتہائی تیز رفتاری سے ردعمل دینے والی کوئی دوسری دوربین اس وقت دنیا کے پاس موجود نہیں ہے جو گاما ریز کی نشاندہی کے محض 2 منٹ کے اندر اپنے سینسرز اس طرف موڑ سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ناسا کا خلائی جہاز خلابازوں کے لیے سائنسی آلات لے کر عالمی خلائی اسٹیشن روانہ

 اس تاریخی دوربین نے اپنے 20 سالہ سفر میں کائنات کے کئی بڑے دھماکوں اور ستاروں کے ٹکراؤ کا سراغ لگایا ہے جس میں سال 2022 میں ریکارڈ ہونے والا کائنات کا اب تک کا سب سے روشن دھماکہ ’بوٹ‘  بھی شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی کے ایک اور کیس کا فیصلہ آگیا، محمودالرشید، عمر چیمہ، اعجاز چوہدری، یاسمین راشد کو 10،10 سال قید کی سزا، شاہ محمود بری

ایران جنگ کے بعد چین کا سفارتی اثر و رسوخ بڑھ گیا، سی این این کی رپورٹ میں دعویٰ

یلو اسٹون میں خلائی مخلوق کی تلاش، سائنسدانوں کی تحقیق سے مریخ پر زندگی کے شواہد ملنے کی امید

امریکا اور ایران کے ایلچی مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ، سیز فائر کے باوجود لبنانی علاقوں پر اسرائیلی حملے جاری

پاک فوج میں بغاوت کی بات کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے، کشمیری قیادت کا مطالبہ

ویڈیو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی، اسلام آباد کے شہریوں میں خوشی کی لہر

شہباز شریف کا وعدہ پورا، پیٹرول کی قیمت میں 74روپے کمی، امریکی نائب صدر نے اسرائیل کو کھری کھری سنادیں، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو خراج تحسین

فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا، جنگ ختم نہ ہونے پر پیٹرول کی قیمت 10ہزار روپے ہوتی؟

کالم / تجزیہ

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘