8  سالہ بچے نے ناسا کی غلطی پکڑلی، ایجنسی کا بھی فراخدلانہ اعتراف

بدھ 20 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک 8 سالہ بچے نے ناسا کی سرکاری ویب سائٹ پر ہجے کی غلطی دیکھ کر سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

یہ بھی پڑھیں: ناسا کا دلچسپ ٹول: جنگلات، پہاڑوں پر اپنا نام لکھا دیکھیں

بچے کے والد، جوایکس پر مسرت علی کے نام سے پوسٹ کرتے ہیں، نے خوش مزاجی سے ایجنسی کو مطلع کیا اور اس واقعے کو ’اہم مشن اپ ڈیٹ‘ قرار دیا، جس پر ناسا نے انتہائی دل چھو لینے والا جواب دیا اور یہ لمحہ فوراً وائرل ہو گیا۔

بچے کے والد نے ایکس پر لکھا کہ ’ہیلو  ناسا، میرے 8 سالہ بچے نے آپ کی ویب سائٹ پر ہجے کی ایک غلطی کی نشاندہی کی ہے اور وہ اصرار کرتا ہے کہ یہ ایک ‘اہم مشن اپ ڈیٹ’ ہے (جس کے متن میں پر وہ غلطی پائی گئی)۔ واضح رہے کہ ناسا کی سیاروں کے حوالے سے ایک معلوماتی پوسٹ پر ’ایکسپلور جوپیٹر‘ کی جگہ ’ایکسپور جوپیٹر‘ لکھا تھا یعنی انگریزی لفظ ایکسپلور میں ’پی‘ غائب تھا اور وہ ’ایسکپور‘ پڑھا جا رہا تھا۔

ناسا نے فوراً جواب دیا اوہ، نشاندہی کے لیے شکریہ۔ ہم اس غائب حرف کو واپس لانے کے لیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیے: ناسا کی نئی انقلابی دوربین: نئے سیاروں کی کھوج، کائنات کے پوشیدہ راز افشا ہونے کی توقع

والد نے بتایا کہ اس جواب سے ان کا بیٹا بہت خوش ہوگا کیونکہ وہ راکٹس کی لانچنگز کے بارے میں پڑھنے اور جاننے کا بہت شوق رکھتا ہے اور مستقبل میں ایک خلا نورد بننے کا خواہاں ہے۔

والد نے مزید کہا کہ اتنا دل چھو لینے والا جواب دینے کا شکریہ۔ میرا بیٹا بہت خوش ہوگا کیونکہ وہ پہلے سے ہی راکٹ لانچز کا شوقین ہے اور ‘الٹا خلا نورد’ بننے کا خواب دیکھتا ہے اور میں تصور کر سکتا ہوں کہ وہ اپنی پوری کلاس کو کیا بتائے گا۔

مزید پڑھیں: ایسٹرائڈز بڑے پیمانے پر زمین پر تباہی مچا سکتے ہیں، ناسا کا انتباہ

یہ تبادلہ خیال فوراً وائرل ہو گیا اور سوشل میڈیا صارفین نے اپنی ویب سائٹ پر پائی جانے والی غلطیاں شیئر کرنی شروع کر دی ہیں۔ کئی لوگوں نے بچے کی تیز نظر کی تعریف کی اور اس کے روشن مستقبل کی پیشگوئی کی۔

ایک صارف نے کہا کہ آپ کا 8 سالہ ہیرو اگلے مشن میں شامل کیے جانے کا مستحق ہے۔ اسے بتائیں کہ اس نے شاندار کام کیا ہے۔

ایک اور نے کہا کہ آج وہ ہجے کی غلطی درست کر رہا ہے اور مستقبل میں شاید مریخ کے رہائشی مراکز چلا رہا ہو اور وہاں کی پیداوار میں بہتری لا رہا ہو۔ امید ہے کہ وہ اپنی تجسس برقرار رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیے: چاند پر دوسرے قدم کی تیاریاں، ناسا کا دیوہیکل راکٹ لانچنگ پیڈ پر پہنچ گیا

یہ واقعہ نہ صرف بچے کی ذہانت اور تجسس کو اجاگر کرتا ہے بلکہ ناسا کی دوستانہ اور پرخلوص شراکت داری کو بھی دنیا کے سامنے لے آیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت، یہ قربانی آج بھی قوم کے لیے مشعل راہ ہے، افواج پاکستان

رجب بٹ پھر خبروں کی زینت، مقدمہ بھی درج اور دولت کا انکشاف بھی

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے اہم معمار ڈاکٹر پرویز بٹ انتقال کر گئے

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

صدر ٹرمپ نے سفارت کاری کو موقع دینے کے لیے ایران کے خلاف حملے روک دیے ہیں، مائیک والٹز کی تصدیق

ویڈیو

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، چوہدری پرویز اقبال لوسر

بڑے بڑے دعوے، مگر کراچی آج بھی اپنے بچوں کو نہیں بچا سکا، کھلے مین ہول نے ایک اور معصوم کی جان لے لی

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں