ایران امریکا مذاکرات کا اہم مرحلہ، جے ڈی وینس سمیت امریکی وفد سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا

اتوار 21 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 ایران اور امریکا کے درمیان مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں، جہاں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا نیا دور آج ہوگا۔ جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ان کا قیام ایک یا 2 روز تک متوقع ہے اور دورے کا مقصد جوہری معاملے پر پیشرفت اور لبنان میں جنگ بندی کے حوالے سے اقدامات کو آگے بڑھانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران امریکا مذاکرات کے تکنیکی دور میں شریک ہوں گے

ایران امریکا مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ میں سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ امریکی نائب صدر کے علاوہ سابقہ رابطوں میں اہم کردار ادا کرنے والے امریکی نمائندے بھی مذاکراتی عمل کا حصہ ہوں گے، جبکہ قطر کے نمائندے بھی فریقین کے درمیان رابطوں میں معاونت کریں گے۔

امریکی صدر کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور صدر کے داماد جیرڈ کشنر پہلے ہی سوئٹزرلینڈ پہنچ چکے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کی جانب سے بھی وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مذاکراتی عمل میں شرکت متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تعطل کے بعد ایران امریکا مذاکرات کا دوبارہ آغاز، پاکستان ثالثی میں متحرک

سفارتی ذرائع کے مطابق یہ مذاکرات اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد ہونے والے تکنیکی مذاکرات کا حصہ ہیں، جن کا مقصد ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی، اعتماد سازی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر پیشرفت کرنا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق جوہری معاملات کے ساتھ ساتھ لبنان کی صورتحال بھی مذاکرات میں اہم موضوع رہے گی، کیونکہ خطے میں جاری کشیدگی نے سفارتی کوششوں کو متاثر کیا ہے۔ عالمی برادری کی نظریں اب سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے اس اہم مذاکراتی دور پر مرکوز ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

97 سالہ خاتون نے  ہوائی جہاز کے پروں پر کھڑے ہو کر اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا

سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی رہائش گاہ پر پیٹرول بموں سے حملہ، سبب کیا بنا؟

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

3 گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ