پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیرآج 21 جون 2026 کو سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں ہونے والے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ یہ مذاکرات اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کے تسلسل میں منعقد ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا، ایران امن مذاکرات مختصر تعطل کے بعد بحال، سوئٹزر لینڈ نے بھی تصدیق کردی
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ برگن اسٹاک میں ہونے والی اہم سفارتی سرگرمی میں شریک ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق تکنیکی سطح کے یہ مذاکرات حالیہ مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے منعقد کیے جا رہے ہیں، جن میں متعلقہ امور پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔
Iranian negotiators have arrived in Zurich for talks with the US as their nascent agreement threatens to fall apart over Israeli attacks on Lebanon.
Iran's top negotiator Mohammad Bagher Ghalibaf and Foreign Minister Abbas Araqchi lead the delegation. pic.twitter.com/xPS1di2fMo
— Al Jazeera English (@AJEnglish) June 20, 2026
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت کو پاکستان کی جانب سے جاری سفارتی کوششوں کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان رابطوں میں سہولت کاری کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق برگن اسٹاک مذاکرات خطے میں کشیدگی میں کمی، باہمی اعتماد سازی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے اہم پیشرفت کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔












