بھارت: سی فوڈ فیکٹری میں زہریلی گیس کا اخراج، 7 مزدور ہلاک، 70 سے زیادہ زخمی

اتوار 21 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی جنوبی ریاست تمل ناڈو میں ایک نجی سی فوڈ پروسیسنگ یونٹ میں امونیا گیس لیک ہونے سے 7 مزدور ہلاک اور 70 سے زیادہ افراد اسپتال منتقل ہو گئے۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ ایک سی فوڈ فیکٹری میں امونیا گیس لیک ہونے کے باعث پیش آیا۔

تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں واقعے کی تصدیق کی گئی۔

بھارتی سرکاری نشریاتی ادارے آل انڈیا ریڈیو کے مطابق حادثے میں 7 فیکٹری ورکرز ہلاک ہوئے، جبکہ 70 سے زیادہ افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

بھارت کی نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس نے خصوصی کیمیکل، بائیولوجیکل اور نیوکلیئر رسپانس ٹیموں کے ساتھ فوری ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

حکام کے مطابق ٹیموں نے سخت حفاظتی اقدامات کے تحت گیس لیکیج کو روکنے کے لیے کارروائی کی۔

پولیس، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اور محکمہ صحت کے اہلکار بھی فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے حادثے میں جان سے جانے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حکام کے مطابق 30 رکنی ٹیم کو گیس ڈیٹیکشن ڈیوائسز اور دیگر خصوصی ریسکیو آلات کے ساتھ تعینات کیا گیا ہے، جو لیکیج کو روکنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’70 لاکھ کا نقصان ہوگیا، قرضوں تلے دب گئے ہیں‘، اسلام آباد اتوار بازار میں آتشزدگی پر متاثرہ دکاندار رو پڑا

سیاسی جماعتیں ماضی کی غلطیوں کا جائزہ لیں، مکالمے اور میثاقِ جمہوریت کی روح کو بحال کرنا ہوگا، خواجہ آصف

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا

ایران امریکا مذاکرات: پاکستان کی ثالثی میں 3 تکنیکی ورکنگ گروپس قائم کر دیے گئے، اگلے منگل یا بدھ کو مذاکرات دوبارہ ہوں گے، دفتر خارجہ

سستے اسمارٹ گلاسز مارکیٹ میں لانے کی تیاریاں، کیا اب اسمارٹ فونز کا دور ختم ہونے والا ہے؟

ویڈیو

پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت متعدد بڑے معاشی منصوبوں کی بحالی کے امکان روشن

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ تاریخ، اعتماد اور مذہبی وابستگی پر استوار ہیں، رحمان حیات

کراچی کے شہری سندھ حکومت کی کارکردگی سے کس قدر مطمئن ہیں؟

کالم / تجزیہ

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا